قطر سے ایل این جی کی درآمد پرسوں سے شروع ہوگی
منگل 24 مارچ 2015 14:35
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مارچ۔2015ء) قطر سے ایل این جی کی پہلی کھیپ پرسوں جمعرات کو کراچی کی پورٹ قاسم بندرگاہ پر بنے ایل این جی ٹرمینل میں پہنچ جائے گی۔ذرائع کے مطابق قطر کی جانب سے پاکستان کو آٹھ سے نو ڈالر ایم ایم بی ٹی یو کے عوض ایل این جی فراہم کی جائے گی۔ملک میں فرنس آئل اور ڈیزل کے نتیجے میں بجلی کی پیداواری لاگت میں اضافے کے باعث ایل این جی درآمد کرنے کی ضرورت پیش آئی ہے۔
رواں مہینے کے شروع میں وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا تھا کہ پاکستان پاور اسٹیشنز کے ایندھن کے لیے فرنس آئل اور ڈیزل کی درآمد پر بہت زیادہ انحصار کرتا ہے اور یہ دونوں ایندھن مہنگے ہیں، جبکہ ایل این جی ان کے مقابلے میں سستا اور زیادہ موثر متبادل ہے، اسی طرح وہ شفاف اور ماحول دوست ایندھن بھی سمجھا جاتا ہے۔(جاری ہے)
مزید تجارتی خبریں
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی پونڈ بھی مہنگا ہو گیا
-
ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
-
کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن
-
سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.