سعودی عرب میں شادی کے پہلے سال طلاق کی شرح 60 فیصدتک پہنچ گئی
بدھ 25 مارچ 2015 16:09
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2015ء) سعودی عرب میں شادی کے پہلے سال ہی جوڑوں میں علیحدگی کی شرح60 فیصد تک پہنچ گئی ۔سعودی میڈیا کے مطابق غیرسرکاری اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب میں شادی کے پہلے سال ہی جوڑوں میں علیحدگی کی شرح ساٹھ فیصد تک پہنچ گئی ہے۔جبکہ سرکاری اعدادوشمار شادی کے پہلے سال طلاق کی شرح کو 35 فیصد تک بیان کرتے ہیں، اور یہ 35 فیصد کی شرح بھی دنیا میں طلاق کی اوسط شرح سے کہیں زیادہ ہے۔
واضح رہے کہ دنیا میں اس وقت طلاق کی اوسط شرح 18 سے 22 فیصد کے درمیان ہے۔جدہ میں شوہروں کی جانب سے بیویوں کو طلاق دینے کا سب سے زیادہ رجحان پایا جاتا ہے اور وہاں یہ شرح 60 فی صد ہے۔اس کے بعد دارالحکومت الریاض کا نمبر ہے وہاں طلاق دینے کی شرح 39 فی صد ہے۔(جاری ہے)
طلاق کی وجوہات میں جینیاتی اور جنسی بیماریاں ، خاوند کا بیشتر وقت سفر میں رہنا اور گھروں سے دوری، نان ونفقہ اور بیوی کی ضروریات کو پورا نہ کرنا اور پْرتعیش زندگی، ٹیکنالوجی کی ترقی اور سوشل نیٹ ورکنگ کے مسائل نمایاں ہیں۔
اس کے علاوہ میاں بیوی کا آپس میں عدم اعتماد اور شوہر کی ایک سے زیادہ شادیاں اور بیویوں سے مساویانہ سلوک میں ناکامی کی وجہ سے بھی علیحدگیاں ہورہی ہیں۔سعودی وزارت انصاف نے دسمبر میں اعلان کیا تھا کہ وہ سعودی عرب میں طلاق کی بڑھتی ہوئی شرح کا جائزہ لینے کے لیے ایک تحقیقی مطالعہ کرے گی۔اس وزارت کے ایک عہدے دار کا کہنا ہے کہ وہ طلاق کی شرح سے متعلق درست معلومات اکٹھی کرنا چاہتے ہیں اور یہ کہ ان کے معاشرے اور عدلیہ پر کیا اثرات مرتب ہورہے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بائیڈن ڈونلڈ ٹرمپ سے مباحثے کیلئے تیار
-
بادشاہ چارلس آئندہ ہفتہ سے عوامی خدمات انجام دیں گے
-
سات وکٹیں ،انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
عازمین سوشل میڈیا کے ذریعے رابطہ کرنے والی جعلی حج کمپنیوں کے فراڈ کا نشانہ بننے سے بچیں، سعودی وزارت حج
-
ٹک ٹاک کا امریکی صدرکے دستخط کردہ قانون کو چیلنج کرنے کا اعلان
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.