طلبہ و طالبات مثبت سوچ سے ہی ایک اچھے اور کارآمد شہری بن سکتے ہیں،ایس ایس پی میرپور خاص
بدھ 25 مارچ 2015 17:14
میرپورخاص( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2015ء)ایس ایس پی میرپورخاص عثمان غنی صدیقی نے کہا ہے کہ طلبہ و طالبات مثبت سوچ سے ہی ایک اچھے اور کارآمد شہری بن سکتے ہیں جو ملک و قوم کی ترقی کے ضامن ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے فاطمہ جناح اسکول میرپورخاص کی 27ویں سالانہ الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہو ں نے طلبہ و طالبات کو مشورہ دیا کہ وہ منفی پہلووٴں سے گریز کرکے اپنی پوری توجہ تعلیم پر مرکوز کریں کیونکہ تعلیم کی کوئی حد نہیں ہے ۔
انہوں نے طلبہ و طالبات کی صلاحیتوں کو دیکھتے ہوئے اسکول کے منتظمین اور اساتذہ کی محنت کو سراہا ۔طلبہ و طالبات کی خواہش پر ایس ایس پی نے طلبہ و طالبات کو تھر کول کا مطالعاتی دورہ کرانے کا اعلان کیا۔ اس سے قبل ڈائریکٹر نارا کینال میرپورخاص غلام مصطفی اُجن نے کہا کہ بچوں کو ہمیشہ نصاب کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی حصہ لینا چاہیئے جس سے انکی ذہنی و جسمانی نشوونما ہوتی ہے ۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
حکومت زور بازو عوام کے شعور کے آگے بند نہیں باندھ سکتی ‘ مسرت جمشید چیمہ
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.