کوہاٹ ، سابق فوجی افسر کے گھر ڈکیتی کی کوشش ناکام ،ایک ڈاکو اسلحہ سمیت گرفتار ،2 فرار ہونے میں کامیاب
بدھ 25 مارچ 2015 17:35
کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2015ء ) کوہاٹ خدر خیل میں سابق فوجی افسر کے گھر ڈکیتی کی ناکام کوشش کے دوران ایک ڈاکو کو ڈرامائی انداز میں اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا گیاجبکہ ڈکیت گروہ کے دو ارکان لوٹا ہوا مال کھیتوں میں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ڈی پی او کوہاٹ محمد صہیب اشرف بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور پولیس کاروائی کی خود نگرانی کرتے رہے۔
پولیس تھانہ لاچی میں درج ایف آئی آر کے مطابق کوہاٹ کی تحصیل لاچی کے علاقہ خدر خیل میں فوج کے سابق صوبیدار میجر سید رحیم کے گھر گزشتہ شب تین ڈاکو ؤں نے گھس کر اسلحہ کی نوک پر اہلخانہ کو یرغمال بنا لیا اور گھر کے کمروں سے دو بکسوں میں بند سامان اورگھر کے سربراہ سے موبائل فون لوٹ کر فرار ہورہے تھے کہ اس دوران اہلخانہ کے شور مچانے پر محلہ کے لوگ جمع ہوگئے اور ڈاکوؤں کا تعاقب کیا تو ڈاکوؤں کا ایک ساتھی خالد حسین ولد حاجی علی محمد سکنہ ڈیرہ غاذی خان فرار ہونے کی ناکام کوشش کے دوران دیوار پھلانگتے ہوئے نیچے گر کر پیر ٹوٹنے سے بے ہوش ہوا جسے فوری طور پر موقع پر پہنچنے والی مقامی پولیس نے30 بور پستول اور گولیوں سمیت حراست میں لیکر تھانہ لاچی اور بعد ازاں کے ڈی اے منتقل کرکے ہسپتال داخل کرا دیاتاہم پولیس کی آمد کو محسوس کرتے ہوئے ڈکیت گروہ کے دیگر دو ارکان گھر سے لوٹا ہوا دو بکسوں میں بند سامان کھیتوں میں چھوڑ کر فرار ہوگئے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈارکی ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس کے موقع پر سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان سے ملاقات
-
ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد مارے گئے
-
پنجاب میں عام تعطیل کا اعلان
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری کی گلگت بلتستان کے گورنر اور وزیر اعلیٰ سے ملاقات میں گفتگو
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس کا دورہ ، شہریوں سے مسائل دریافت کئے
-
عام انتخابات میں شب خون مارا گیا، الیکشن کمیشن کو پہلے سے فارم 47 لکھ کر دیئے گئے
-
جلسہ کرنا پی ٹی آئی کا آئینی حق ہے، اسد قیصر کے مطالبے کی حمایت کرتا ہوں
-
غزہ میں جنگ بندی کے لیے سعودی عرب میں ملاقات
-
وزیردفاع خواجہ محمد آصف سے ترکیہ کی بری افواج کے کمانڈرجنرل سیلکوک بایراکتاراوغلو کی ملاقات
-
مرضی کے ریفری کیساتھ میچ کھیلنے والے مافیا کو رفیق تارڑ اور جسٹس قیوم جیسے ججز ہی بھاتے ہیں
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم مئی کو یوم مزدورکے موقع پر بند رہے گا
-
پاکستان اور آسٹریا کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے‘چوہدری شافع حسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.