آل راؤنڈر محمد حفیظ کو ون ڈے ٹیم کا نیا کپتان مقررکرنے کا فیصلہ
جمعرات 26 مارچ 2015 12:12
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مارچ۔2015ء)پاکستان کرکٹ بورڈ نے آل راؤنڈر محمد حفیظ کو ون ڈے ٹیم کا نیا کپتان مقررکرنے کا فیصلہ کرلیا،اظہر علی کو مستقبل میں بطور کپتان تیار کرنے کیلئے تینوں سکواڈزکا نائب کپتان مقررکیا جائے گا۔پی سی بی کے زرائع کے مطابق چیئر مین پی سی بی شہریار خان نے آل راؤنڈر محمد حفیظ کو ون ڈے ٹیم کا نیا کپتان مقررکرنے کا فیصلہ کرلیاہے۔
محمد حفیظ کو کپتان بنانے کا فیصلہ ان کے تجربے اور کرکٹ کی زیادہ سمجھ بوجھ رکھنے کی بناپر کیا جارہا ہے ۔انہیں ایک سال کیلئے یہ ذمہ داری سونپی جائے گی ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس بات پر بھی مشاورت کی جارہی ہے کہ تینوں فارمیٹس کیلئے محمد حفیظ کو کپتان بنادیا جائے تاہم اس حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔(جاری ہے)
اظہر علی کو مستقبل میں بطور کپتان تیار کرنے کیلئے تینوں سکواڈزکا نائب کپتان مقررکیا جائے گا۔
شہریار خان نے سرفرازاحمد اور وہاب ریاض سمیت تمام ناموں پر مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے جس کا اعلان ایک دوروز میں متوقع ہے ۔شہریار خان نے بتایا کہ وہ نئے کپتان اور سلیکشن کمیٹی کی تقرری کیلئے بورڈ کے سابق سربراہان اور کپتانوں سے مشاورت کررہے ہیں اور اس بار کپتان کیساتھ نائب کپتان کا تقرر بھی کیا جائیگا۔ چیئرمین بورڈ مشاورت کے سلسلے میں ایک روز کیلئے کراچی بھی جائیں گے تاکہ دورہ بنگلہ دیش کیلئے بہترین کپتان بنانے کے علاوہ سلیکشن کمیٹی قائم کی جاسکے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.