پچھلے چند سالوں میں کوئی ایک غیرملکی سرمایہ کار پاکستانی مارکیٹ میں داخل نہیں ہوا ‘ او آئی سی سی آئی
جمعرات 26 مارچ 2015 13:57
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مارچ۔2015ء) غیرملکی سرمایہ کاروں کے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (او آئی سی سی آئی) نے یہ تسلیم کیا ہے کہ پچھلے چند سالوں میں کوئی ایک غیرملکی سرمایہ کار پاکستانی مارکیٹ میں داخل نہیں ہوا ہے، اس کی وجہ کاروبار کے لیے ناسازگار ماحول، حکومتی پالیسیوں کا عدم نفاذ اور سکیورٹی خدشات ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق او آئی سی سی آئی کے صدر عاطف باجوہ کا کہنا ہے کہ اگرچہ پاکستان میں کاروباری ترغیبات تسلی بخش ہیں لیکن غیرملکی سرمایہ کار گریز کررہے ہیں اور صرف موجودہ سرمایہ کاروں اور کمپنیوں کی جانب سے آپریشنوں کو توسیع دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مرکزی بینک نے حال ہی میں رپورٹ دی ہے کہ 61کروڑ پچاس لاکھ ڈالرز کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری موجودہ مالی سال کے پہلے آٹھ مہینوں میں کی گئی جو ملکی جی ڈی پی کے ایک فیصد کے برابر بھی نہیں تھی اور پاکستان کی صلاحیت اور ماضی کی کارکردگی سے خاصی کم تھی۔(جاری ہے)
عاطف باجوہ نے کہا کہ حالیہ براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری خاصی کم رہی، اس کے باوجود او آئی سی سی آئی کے موجودہ اراکین کی پاکستان میں سالانہ سرمایہ کاری ایک ارب ڈالرز سے زیادہ ہے، جس میں 2007-08 کے بعد سے خاصی کمی آئی تھی، یاد رہے کہ یہ سرمایہ کاری اس وقت 5.5 ارب ڈالرز سالانہ تھی۔انہوں نے کہا کہ یہ 196 غیرملکی سرمایہ کار 35 ملکوں سے تعلق رکھتے ہیں، جو پاکستانی معیشت کے چودہ اہم شعبوں میں کام کررہے ہیں۔
متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی پونڈ بھی مہنگا ہو گیا
-
ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
-
کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن
-
سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.