لاہور چیمبر کی صدر عبدالباسط کو پنجاب بورڈ آف انوسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کا چیئرمین منتخب ہونے پر مبارکباد
جمعرات 26 مارچ 2015 17:41
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مارچ۔2015ء) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے لاہور چیمبر کے سابق سینئر نائب صدر عبدالباسط کو پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کا چیئرمین منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان پر زور دیا ہے کہ وہ صوبہ پنجاب میں غیرملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائیں۔
(جاری ہے)
عبدالباسط کو لکھے گئے ایک خط میں لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر اعجاز اے ممتاز نے توقع ظاہر کی کہ پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کے نئے چیئرمین تاجر برادری کی مشاورت سے غیرملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے بہترین حکمت عملی وضع کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر کے طور پر صنعت و تجارت اور معیشت کے لیے بہترین خدمات سرانجام دے چکے ہیں اور امید ہے کہ وہ صوبہ پنجاب میں مقامی و غیرملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے اپنا تمام تر تجربہ اور صلاحتیں بروئے کار لائیں گے۔مزید تجارتی خبریں
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں ایک ہفتے کے دوران استحکام رہا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی پونڈ بھی مہنگا ہو گیا
-
ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
-
کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن
-
سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.