معاشرہ کرپشن اور بدعنوانی کے باعث بری صورتحال سے دوچار ہے ، پوری قوم کرپشن کے ناسور سے نجات چاہتی ہے ، نیب ملک کو کرپشن سے نجات دلائے گا، کرپشن کیخلاف مہم کو جہاد سمجھ کر چلائیں گے،کرپشن جیسے ناسور کوختم کرنے کیلئے احتساب کادائرہ کارملک کے کونے کونے تک بڑھایاجارہاہے ،چیئرمین نیب قمرزمان چودھری کا ملتان میں ریجنل آفس کی افتتاحی تقریب سے خطاب ، میڈیا سے گفتگو
جمعرات 26 مارچ 2015 19:32
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 مارچ۔2015ء) قومی احتساب بیورو (نیب ) کے چیئرمین قمرزمان چودھری نے کہا ہے کہ معاشرہ کرپشن اور بدعنوانی کے باعث بری صورتحال سے دوچار ہے ،اس کی وجہ سے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے ، پوری قوم کرپشن کے ناسور سے نجات چاہتی ہے ، قومی احتساب بیورو قائدا عظم کے اصولوں کے مطابق ملک کو کرپشن سے نجات دلائے گا، کرپشن کیخلاف مہم کو جہاد سمجھ کر چلائیں گے۔
وہ جمعرات کو یہاں بہادر پور چوک پر نیب کے ریجنل آفس کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے بات چیت اور ٹی ہاؤس میں منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہاکہ کوئی بھی معاشرہ اس وقت تک ترقی نہیں کرسکتاجب تک اس میں کرپشن کاخاتمہ نہ ہو۔انہوں نے کہاکہ جہاں ملک کوآج دہشت گردی ،فرقہ واریت ،غربت ،تعلیم وصحت جیسے مسائل کاسامناہے وہاں کرپشن بھی ملک کودیمک کی طرح ختم کررہی ہے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.