سیکرٹری لائیو سٹاک نسیم صادق کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست نمٹا دی گئی
جمعہ 27 مارچ 2015 16:05
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مارچ۔2015ء ) لاہور ہائیکورٹ نے سیکرٹری لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ نسیم صادق کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست نمٹا دی۔ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ کے درجہ چہارم کے چار ملازمین کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی ۔
(جاری ہے)
درخواست گزاروں کے وکیل نے موقف اپنایا کہ عدالت عالیہ کے حکم کے باوجود محکمے کی جانب سے درخواست گزاروں کے تبادلوں سے متعلق درخواستوں کی شنوائی نہیں کی جارہی جو توہین عدالت کے مترادف ہے۔
سماعت کے دوران سیکرٹری لائیوسٹاک کی جانب سے سیکشن آفیسر رضوان الحق نے درخواست گزار اہلکاروں کو خوشاب میں خالی آسامیوں پر تعیناتی کی تجویز پیش کی اور درخواست گزاروں کی جانب سے تجویز منظور کرنے پر فاضل عدالت نے سیکرٹری لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست نمٹا دی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.