سابق صدر آصف علی زرداری سے مولانا فضل الرحمن کی ملاقات ،مختلف امور پر تبادلہ خیال ،
یمن کی صورتحال پر حکومت کو تمام پارلیمانی جماعتوں، پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینا چاہیے،آصف علی زرداری ، بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر ہونے چاہئیں،یمن کے مسئلے پرتمام جماعتوں کو اعتماد میں لیا جائے ،مولانا فضل الرحمن
ہفتہ 28 مارچ 2015 18:24
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28مارچ2015ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری سے ہفتہ کو بلاول ہاوٴس میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے ملاقات کی ۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال ،کنٹونمنٹ بورڈز اور دیگر صوبوں میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات ،یمن کی صورت حال اور اس معاملے پر حکومت کی موجودہ پالیسی سمیت دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔
ذرائع نے بتایا کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ یمن کی صورت حال پر حکومت کو تمام پارلیمانی جماعتوں اور پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینا چاہیے اور تمام حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے متفقہ حکمت عملی مرتب کی جائے ۔سابق صدر نے کہا کہ یمن کی صورت حال پر کوئی بھی فیصلہ کرنے سے قبل حکومت کو آل پارٹیز کانفرنس بلانی چاہیے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی انتخابات غیر جماعتی بنیادوں پر کرانے کا حکومتی فیصلہ غیر جمہوری ہے ۔
اس معاملے پر دیگر جماعتوں سے بھی مشاورت کریں گے ۔کنٹونمنٹ بورڈز میں انتخابات جماعتی بنیادوں پر ہونے چاہئیں تاکہ عوام آئین اور قانون کے مطابق اپنا حق رائے دہی استعمال کرسکیں ۔اس موقع پر مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ یمن کی صورت حال پر حکومت تمام جماعتوں کو اعتماد میں لے کر فیصلہ کرے ۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر ہونے چاہئیں ۔دونوں رہنماوٴں میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ موجودہ سیاسی صورت حال اور دیگر امور پر رابطوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
-
چیف جسٹس کی سربراہی میں جو ڈیشل کمیشن کے رولز میں ترامیم کا اجلاس ملتوی بے نتیجہ ملتوی
-
جو قومیں ظلم کے خلاف کھڑی نہیں ہوتیں وہ ہمیشہ غلام رہتی ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.