سپورٹس کی ترقی اور فروغ کیلئے 3سالہ محنت کے ثمرات ملنا شروع ہوگئے، ڈی جی سپورٹسعثمان انور،
پاکستان کو سپورٹس لوورز کا ملک بنا دیں گے،دیگر کھیلوں میں بھی عالمی سطح پر پاکستان کی رینکنگ بہتر بنانے کیلئے اقدامات کررہے ہیں
ہفتہ 28 مارچ 2015 20:58
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28مارچ2015ء) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عثمان انور نے کہا ہے کہ سپورٹس کی ترقی اور فروغ کیلئے 3سالہ محنت کے ثمرات ملنا شروع ہوگئے ہیں، پنجاب یوتھ فیسٹیول میں بننے والے گینز ورلڈ ریکارڈ نے دنیا میں پاکستان کا امیج بہتر کیا ہے، کبڈی کے میدان میں بھی ہماری ٹیمیں دنیا کی ٹاپ ٹیموں میں شامل ہوگئی ہیں، دیگر کھیلوں میں بھی عالمی سطح پر پاکستان کی رینکنگ بہتر بنانے کیلئے اقدامات کررہے ہیں جس میں انشاء اللہ کامیابی حاصل کرکے پاکستان کو سپورٹس لوورز کا ملک بنا دیں گے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روزایک انٹرویو میں کیا۔ ڈی جی سپورٹس پنجاب عثمان انور نے کہا کہ تین سال قبل جب سپورٹس بورڈ پنجاب کا چارج سنبھال تھا تو یہ دیکھ کر افسوس ہوا کہ سپورٹس حکومت اور معاشرہ کی اولین ترجیح نہیں، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی ہدایت کے مطابق نوجوانوں کو سپورٹس کی طرف راغب کرنے کیلئے اقدامات کئے گئے، اس سلسلہ میں 2011ء میں سپورٹس فیسٹیول کا انعقاد کیا، جس میں 12لاکھ افراد ،2012کے پنجاب یوتھ فیسٹیول میں 32لاکھ افراد جبکہ 2014کے پنجاب یوتھ فیسٹیول میں 48لاکھ افراد شریک ہوئے ہیں صرف 3سالوں میں ہونیوالے فیسٹیولز میں 92لاکھ افراد شریک ہو چکے ہیں جو کہ ایک ریکارڈ ہے،انہوں نے کہا کہ پنجاب یوتھ فیسٹیول میں درجنوں گینز ورلڈ ریکارڈز بنائے گئے، ان ریکارڈز کے بننے سے دنیا میں پاکستان کا امیج بہتر ہوا ، دنیا میں پاکستان کے حوالے دہشت گردی کی خبریں چلتی تھیں وہاں گینز ورلڈ ریکارڈز بننے سے دنیا کا پاکستان کے بارے میں تاثر تبدیل ہوا، انہوں نے کہا کہ ہمارے دو نوجوانوں محمد راشد اور محمد صدی نے اٹلی میں گینز ورلڈ ریکارڈ کے شو میں جا کر ریکارڈ بنائے، یہ تاریخ میں پہلی بار ہوا کہ گینز ورلڈ ریکارڈ نے پاکستان کو اپنے شو میں مدعو کیا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.