توانائی کے بحران سے نمٹنے کے لیے حکومت سندھ سنجیدہ کوششیں کر رہی ہے ،چیئرمین ایس بی آئی ڈاکٹر آصف اے بروہی
اتوار 29 مارچ 2015 18:43
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار29مارچ ۔2015ء) قونصل جنرل سوئٹزلینڈ ایمل ویسے نے کہا ہے کہ سوئٹزرلینڈ کا تجارتی وفد مقامی صنعت کاروں سے ملنے پاکستان اور خاص طور پر سندھ آئے گا۔یہ بات انہوں نے سندھ سرمایہ کاری بورڈکے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کہی ،جس کی قیادت چیئرمین ڈاکٹر آصف اے بروہی کر رہے تھے۔ قونصل جنرل نے پاکستانی مارکیٹ میں دلچسپی رکھنے والی سوئس کمپنیوں اور اسمال اینڈ میڈیم انٹر پرائز کے بارے میں روشنی ڈالی ۔
اس ورکنگ سیشن کا مقصد سندھ میں موجود بین الاقوامی سرمایہ کاری کے مواقوں کو مزید اجاگر کرنا تھا ۔تاکہ باہمی تعاون کو فروغ دیتے ہوئے باہمی تجارت کے حجم کو مزید بہتر بنایا جاسکے ۔چیئرمین ایس بی آئی ڈاکٹر آصف اے بروہی نے کہا کہ حکومت سندھ سوئس اور مقامی سرمایہ کاروں کے درمیان تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے کوشاں ہے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ توانائی کے بحران سے نمٹنے کے لیے حکومت سندھ سنجیدہ کوششیں کر رہی ہے ،تھر کول میں سرمایہ کاری کے علاوہ سندھ میں موجود ونڈکو ریڈور اور شمسی توانائی سے بجلی حاصل کرنے کے لیے بھی سرمایہ کاروں کو مراعات اور سہولیات دی جارہی ہیں۔
انہوں نے کراچی ایجوکیشن سٹی کے بارے میں بتاتے ہوئے سوئس یونیورسٹیز کو اس پروجیکٹ میں مدعو کیا ۔ناہید میمن وائس چیئر پرسن ایس بی آئی نے کہا کہ حکومت غیر ملکی سرمایہ کاروں کو بہترین مراعات اور سہولیات فراہم کر رہی ہے تاکہ براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کو مزید فروغ دیا جاسکے۔ اس سے قبل ڈائریکٹر جنرل ایس بی آئی محمد ریاض الدین نے شرکاء کو سندھ سرمایہ کاری بورڈ کے جاری پروجیکٹز کے بارے میں بتایا ۔ اس موقع پر محبوب الحق سی ای او سندھ انٹر پرائز ڈیولپمنٹ فنڈ ز،ابرار شیخ ڈائریکٹر ایس بی آئی اور فیصل فاروقی ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز بھی موجود تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.