وہاب نے ورلڈ کپ کا بہترین سپیل کرایا، سچن ٹنڈولکر
اتوار 29 مارچ 2015 21:41
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔29مارچ۔2015ء) انڈیا کے لیجنڈ بلے باز سچن ٹنڈولکر نے آسٹریلیا کے خلاف وہاب ریاض کے جارحانہ چھ اوورز کو کرکٹ ورلڈ کپ کا بہترین سپیل قرار دیا ہے۔ ٹنڈولکر نے میگا ایونٹ میں شاندارباؤلنگ سپیل کرنے پر پاکستانی پیسر کی تعریف کی۔ ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے کواٹر فائنل میں بائیں بازو سے باؤلنگ کرنے والے وہاب نے ڈیوڈ وارنر اور مائیکل کلارک کو اوپنگ سپیل میں پویلین کی راہ دکھائی تھی۔
وہاب شین واٹسن کو تیز باؤنسرز اور جارحانہ باڈی لینگوئج سے پریشان کرنے کے بعد آؤٹ کرنے کے قریب پہنچ گئے تھے لیکن راحت علی نے فائن لیگ پر واٹسن کا ایک آسان کیچ ڈراپ کر دیا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ساتھ ایک انٹرویو میں ورلڈ کپ کے سفیر ٹنڈولکر نے کہا 'وہاب ریاض کا سپیل یقیناً پورے ایونٹ میں سب سے اعلی اور منفرد تھا'۔(جاری ہے)
'انہوں نے اس سپیل میں بہت زیادہ وکٹیں تو نہیں لیں لیکن ان کی باؤلنگ دیکھنے لائق تھی۔
میرے لیے یہ ورلڈ کپ کا سب سے بہترین سپیل تھا اور اس طرح کی پرفارمنس عمر بھر آپ کے ساتھ رہتی ہے'۔ ٹنڈولکر نے انٹرویو کے دوران چھ ہفتوں پر مشتمل ٹورنامنٹ میں کئی دوسری متاثر کن انفرادی پرفارمنسز کا ذکر کرتے ہوئے مارٹن گپٹل، کرس گیل، ٹرینٹ بولٹ، ٹم ساؤتھی، اے بی ڈی ولئیرز، مچل سٹارک اور کمار سنگاکارا کی تعریف بھی کی۔ 41 سالہ ٹنڈولکر نے کہا 'ہم سب ان کھلاڑیوں کی کارکردگی سے محضوظ ہوئے۔ آپ پندرہ سال بعد بھی ان اننگز اور سپیلز کا ذکر کرتے رہیں گے'۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.