لیاری میں عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کا موجودہ حل کرپٹ عملہ کا تبادلہ ہے،آدم شریف کچھی
اتوار 29 مارچ 2015 22:50
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار29مارچ ۔2015ء) کچھی رابطہ کمیٹی کے رہنماؤں آدم شریف کچھی ، محمد قاسم کچھی ، حسن کچھی نے وفد کے ہمراہ لیاری کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا ۔ عوام کے بنیادی مسائل میں سرفہرست پینے کے صاف پانی کی فراہمی میں واٹر بورڈ عملے کی زیادتیوں پر ہر علاقے سے عوام کی شدید شکایات ہیں۔ اس موقع پراپنے جاری بیان میں آدم شریف کچھی نے کہا کہ لیاری میں پینے کا صاف پانی وافر مقدار میں موجود ہے واٹر بورڈ کے افسران اور نااہل عملہ سنجیدہ ہوں توحل نکال سکتے ہیں ․ پانی کے مصنوعی بحران کا خاتمہ کرکے لیاری کے ہر گھر گھر میں پینے کا صاف پانی انکی دہلیز تک وافر مقدار میں پہنچ سکتا ہے۔
لیکن عرصہ دراز سے لیاری میں تعینات واٹر بورڈ کے کرتہ درتاؤں عارف خان ، رشید ہارون اور ناصر شاہ کی اجارہ داری سے پینے کے صاف پانی کی فراہمی میں عوام اذیت کا شکار ہیں۔(جاری ہے)
عرصہ داراز سے لیاری میں تعیناتی سے اب یہ لوگ واٹر مافیہ کی شکل اختیار کرتے جارہے ہیں۔ افسوس کا مقام ہے آج بھی لیاری کی خواتین پینے کے صاف پانی کی متلاشی ہیں․ مرزا آدم خان روڈ سے ماڑی پور روڈ تک واٹر مافیہ کی اجارہ داری قائم ہے جس میں واٹر بورڈ کا عملہ برائے راست ملوث ہے․ پینے کے صاف پانی کی فراہمی کا معاملہ مکمل طور پر حل نہ کرایا گیا تو عوام ان کرپٹ عناصر کے خلاف بھرپور احتجاجی مہم شروع کردینگے۔
اپنے جاری بیان میں آدم شریف کچھی نے واٹر بورڈ کے منیجنگ ڈائیریکٹر ، سیکریٹری بلدیات، کمشنر کراچی سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ لیاری میں تعینات واٹر بورڈ کے عارف خان ، رشید ہارون، ناصر شاہ کی مکمل چھان بین کرکے محکمہ جاتی انکوئیری عمل میں لائی جائے اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی میں حائل مصنوعی رکاوٹوں کا خاتمہ کرایا جائے۔مزید اہم خبریں
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.