یمن کی صورتحا ل پر قومی اسمبلی کا اجلاس بلا کر اس مسئلے پر بحث کی جائے، سید محمد عون نقوی
پیر 30 مارچ 2015 13:14
خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) جعفریہ الائنس پاکستان کے رہنما علامہ سید محمد عون نقوی نے دورہ خیرپور کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یمن اور سعودی عرب کے درمیان کشیدگی میں پاکستان کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے بلکہ قومی اسمبلی کا اجلاس بلا کر اس مسئلے پر بحث کی جائے اور آل پارٹیز کانفرنس بلائی جائے کیونکہ یہ ایک حساس معاملا ہے جس کو بات چیت کے ذریعے حل کرایا جائے کیونکہ بمباری سے مسلمانوں کا نقصان ہورہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عرصہ دراز کے بعد فوجی قوت کا مظاہرہ قوم وملت کے حوصلے بلند کرنے کا ذریعہ ہے جس کا سہرا جنرل راحیل شریف کے سر ہے جنہوں نے جواں مردی کا مظاہرہ کرکے آپریشن ضرب عضب شروع کیا یقینا ان کا نام احسن اقدامات کی وجہ سے تاریخ پاکستان کا سنہری حصہ بنے گا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ 1973ء کا آئین صحیفہ نہیں ہے یہ انسانوں کا بنایا ہوا ہے لہذا اس میں تبدیلی کرکے فوج کو باقاعدہ حکومت کا حصہ بنایا جائے کیونکہ ملک میں جمہوریت کے علمبرداروں نے جمہوریت کو نقصان پہنچایا، جمہوریت کے نام پر کرپشن کی گئی، اقرباء پروری، لوٹ مار کا بزار گرم رکھا گیا جس سے جمہوریت بدنام ہوئی جس کا ثبوت بلدیاتی انتخابات نہ کرانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے دعویدار نہیں چاہیں گے کہ بلدیاتی انتخابات کراکے اقتدار کونسلروں کے پاس منتقل ہو کیونکہ اس سے عوام اپنے بنیادی مسائل کونسلر کے پاس لے کر جائیں گے تو ان کے پاس کون آئے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
صحت مند ماں ہی صحت مند معاشرے کی بنیاد رکھ سکتی ہے،خواجہ سلمان رفیق
-
ڈیجیٹل تبدیلی کیلئے حکومت، سول سوسائٹی، نجی شعبے اور تعلیمی اداروںمیں تعاون ضروری ہے۔شزہ فاطمہ
-
فرح گوگی کے شوہر کی ہائوسنگ سوسائٹی میں توڑ پھوڑ، فریقین سے جواب طلب
-
کے الیکٹرک نے 7 ماہ کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ 18 روپے 86 پیسے کا بڑا اضافہ کرنے کی درخواست دائر کردی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا سائرہ افضل تارڑ کے والد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
-
لاہورپولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں ، 3486 ملزمان گرفتار
-
پنجاب حکومت کا کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
-
کسی کو اپنی ذاتی سیاست کسانوں کی آڑ میں چمکانے کی اجازت نہیں دیں گے‘عظمیٰ بخاری
-
بھابھی نے شادی والے دن دلہا کو گرفتار کرادیا،جمشید کوارٹر تھانے کے باہر انوکھا احتجاج ،رشتے دار دلہے کی شیروانی لے کر تھانے پہنچ گئے
-
خرم شیر زمان کا سندھ حکومت پر من پسند افراد کو پروٹوکول دینے کا الزام
-
سیالکوٹ پولیس کی کارروائی،ناجائز اسلحہ کی نمائش پر 3 ملزمان گرفتار
-
سکول ٹیچر کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل اور خوبرو جوڑے کو گھر میں تیزدھار آلہ سے ذبح کر دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.