ایٹمی بجلی کے منصوبوں کے ٹو اور کے تھری کی تکمیل میں تاخیر ناقابل برداشت ہو گی، متعلقہ سرکاری محکمے و ادارے فعال کردار ادا کریں، منصوبوں سے عوام کیلئے سستی بجلی حاصل ہو گی‘ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا اجلاس سے خطاب
پیر 30 مارچ 2015 16:07
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ایٹمی بجلی کے منصوبوں کے ٹو اور کے تھری کی تکمیل میں تاخیر ناقابل برداشت ہو گی، تمام متعلقہ سرکاری محکمے و ادارے فعال کردار ادا کریں، مذکورہ منصوبوں سے عوام کیلئے سستی بجلی حاصل ہو گی۔ وہ پیر کو یہاں کے ٹو اور کے تھری جوہری توانائی کے منصوبے پر کام کا جائزہ لینے کیلئے اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔
قبل اس کے سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن سلیم سیٹھی نے شرکاء کو مذکورہ منصوبوں پر کام کی رفتار بارے بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ منصوبوں کی موثر انداز میں مانیٹرنگ کی جا رہی ہے جبکہ اس حوالے سے اقتصادی امور ڈویژن اور پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے مابین مثالی رابطہ موجود ہے۔(جاری ہے)
وفاقی وزیر خزانہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جوہری توانائی کے دونوں منصوبے پاکستان کیلئے نہایت اہم ہیں جبکہ کے ٹو اور کے تھری ایٹمی بجلی گھروں کی تکمیل میں کسی قسم کی تاخیر ناقابل برداشت ہو گی کیونکہ ان منصوبوں سے عوام کو سستی بجلی میسر آئے گی۔
انہوں نے تمام متعلقہ سرکاری محکموں و اداروں کو سختی سے ہدایت کی کہ مذکورہ منصوبوں کی تکمیل کیلئے فعال کردار ادا کریں۔ واضح رہے کہ دونوں منصوبے پاک چین انرجی کوریڈور کا حصہ ہیں اور ایگزم بینک آف چائنہ کے مالی تعاون سے مکمل کئے جا رہے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.