’حوثیوں کی ایرانی امداد پرعالمی طاقتوں نے لاپرواہی کا مظاہرہ کیا‘ایران کو ڈھیل دیے جانے پراسرائیلی وزیراعظم برس پڑے
منگل 31 مارچ 2015 12:22
بیت المقدس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مارچ۔2015ء) اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے عالمی طاقتوں کو یمن کے حوثیوں سے بروقت نمٹنے میں ناکامی پر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ عالمی برادری کومعلوم تھا کہ ایران یمنی شدت پسند حوثیوں کی مدد کررہا ہے لیکن اس کے باوجود اس اہم معاملے پر ”چشم پوشی“ اختیار کی جاتی رہی۔
غیرملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق تل ابیب میں نیتن یاھو کے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سوئٹرزلینڈ کے شہر لوزان میں ایران کے متنازع جوہری پروگرام کے حوالے سے ہونے والے مذاکرات اور ممکنہ جوہری سمجھوتہ ایران کے مفاد میں ہوگا۔ لوزان میں طے پایا کوئی بھی سمجھوتا ایران کو یمن میں مداخلت کی سزا سے بھی بچا لے گا۔(جاری ہے)
نیتن یاھو نے ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان تہران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے ہونے والے مذاکرات پر کڑی تنقید کی۔
انہوں نے کہا کہ ”لوزان سمجھوتے سے یہ تاثرپیدا ہوتا ہے کہ جارحیت کے مرتکب کو قیمت چکانے کے بجائے الٹا اسے ہرجانا دیا جاتا ہے۔ عالمی طاقتوں نے جس طرح ایران کے جوہری پروگرام پر لاپرواہی کا مظاہرہ کیا۔ اسی طرح تہران کی جانب سے یمنی حوثٰیوں کی ہر ممکن امداد سے بھی پہلو تہی اختیار کیے رکھی۔انہوں نے کہا کہ مغرب اور ایران کے درمیان جوہری سمجھوتے کا سب سے زیادہ نقصان اسرائیل کو ہوگا۔ نیتن یاھو کا مزید کہنا تھا کہ وہ یہ بات سمجھنے سے قاصر ہیں کہ آخر عالمی برادری یمن میں حوثیوں کی بڑھتی سرگرمیوں پر خاموش کیوں رہی ہے۔ اب جب ایران نواز حوثی خطے کے دیگر ممالک کی سلامتی کے لیے بھی خطرہ بننے لگے ہیں تو ان کے خلاف آپریشن شروع کیا گیا۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
شدید تنقید کے بعد ملالہ یوسفزئی کا فلسطین کے حق میں بیان سامنے آگیا
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
-
غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت پر اقوام متحدہ کا آزاد تحقیقات کا مطالبہ
-
کیڑوں مکوڑوں والی کافی پینے سے خاتون کی جان پر بن آئی
-
برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
-
میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے زائد ہوگئی
-
پرتشدد واقعے کی ویڈیو ہٹانے پرآسٹریلیا اورایکس میں شدید تنائو
-
بنگلہ دیش میں ہیٹ ویو نے تباہی مچا دی،سکولز اور مدارس بند
-
متحدہ عرب امارات، حکومت کا شدید بارش اور سیلاب سے متاثرہ گھروں کی مرمت کے لیے 544 ملین ڈالردینےکا اعلان
-
بنگلہ دیش ، شدید گرمی کے باعث ہزاروں سکول بند ، تین کروڑ تیس لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر
-
نیتن یاہو اور ان کے ساتھیوں کو شرم آنی چاہیے، اسرائیلی قیدی کی ویڈیو جاری
-
یو اے ای میں ریکارڈ بارشیں، گھروں کی مرمت کیلئے ساڑھے 54 کروڑ ڈالر کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.