معیاری تعلیم پر صرف اشرافیہ کا نہیں پنجاب کے ہر بچے کا حق ہے ‘ عرفان دولتانہ
منگل 31 مارچ 2015 13:39
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مارچ۔2015ء) مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ تعلیم کے میدان میں گزشتہ پونے سات برس کے دوران پنجاب حکومت نے اربوں روپے کی سرمایہ کاری کی ہے، تاہم یہ طویل سفر کا آغاز ہے، ابھی ہمیں تعلیمی شعبے کی بہتری کیلئے بہت کچھ کرنا ہے،ایسے بہت سے سکول اب بھی موجود ہیں جہاں تعلیمی سہولیات کا فقدان ہے۔
ہمیں صوبے کے تمام سکولوں میں بنیادی سہولیات کو یقینی بنانا ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ معیاری تعلیم پر صرف اشرافیہ کا ہی حق نہیں اور نہ ہی تعلیم ان کی میراث ہے۔ معیاری تعلیم پر پنجاب کے ہر بچے کا حق ہے اور ہمیں یہ حق ان تک پہنچانا ہے۔ پنجاب حکومت نے صوبے کے پسماندہ ترین علاقوں میں دانش سکولز قائم کرکے معیاری تعلیمی سہولیات کے دروازے غریب خاندانوں میں آنکھ کھولنے والے بچوں کیلئے کھول دیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دانش سکولز سسٹم پر ایسے افراد تنقید کر تے رہے ہیں جنہوں نے خود پاکستان اور دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کی۔
مزید قومی خبریں
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
-
گورنرسندھ کی امید کی گھنٹی پر آنے والے سائلین سے ملاقات ، سائلین کے مسائل سنے اور موقع پر ہی حل کئے
-
بجٹ میں بزنس کمیونٹی کی تجاویز کو ترجیحی بنیادوں پر شامل کیا جائے گا، جام کمال خان
-
ایک ہفتہ کے دوران پیاز29،ٹماٹر24 اورآلو 22 روپے سستے ہوئے ہیں،عظمی بخاری
-
پاکستان کے تمام لوگ اور سیاسی جماعتیں فلسطین کے منصفانہ کاز کی حمایت کرتی ہیں، سینیٹر مشاہد حسین سید
-
حکومت نہ صرف بجلی کی قیمتوں میں کمی کرے بلکہ سولر پینل کے پیکجز بھی دے، ناصرشاہ
-
اپریل سندھ کی پارلیمانی تاریخ کا بہت اہم دن ہے، مراد علی شاہ
-
کراچی میں ادھار نہ دینے پر 60 سالہ دکان دار قتل
-
ملک بھر میں سڑکوں اور فٹ پاتھ پر سے تجاوزات 3 دن میں ختم کرنے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.