ایسٹ زون پولیس نے کارروائیوں کے دوران سیاسی جماعت کے 4ٹارگٹ کلرز سمیت 6ملزمان کو گرفتار کرلیا
ملزمان نے دوران تفتیش پولیس افسران و اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ سمیت 100سے زائد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے ،ایس ایس پی ایسٹ
منگل 31 مارچ 2015 17:32
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مارچ۔2015ء) ایسٹ زون پولیس نے کارروائیوں کے دوران سیاسی جماعت کے 4ٹارگٹ کلرز سمیت 6ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے ۔ملزمان نے دوران تفتیش پولیس افسران و اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ سمیت 100سے زائد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے ۔ملزمان کے قبضے سے دو کلاشنکوف ،6پستول ،ایم پی فائیو بندوق اور متعدد گولیاں برآمد کی گئی ہیں ۔
یہ بات ایس ایس پی ایسٹ پیر محمد شاہ نے منگل کو اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کے دوران بتائی ۔ایس ایس پی ایسٹ نے بتایا کہ شاہراہ فیصل تھانے نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے آصف بڈھا گروپ کے ٹارگٹ کلر سید محمد ضرغام عرف شاہ جی ولد سید اعجاز حسین کو گرفتار کرلیا ۔ملزم نے دوران تفتیش 3پولیس اہلکاروں سمیت 31افراد کے قتل اور دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.