افغانستان معاملے میں پڑنے کے باعث بہت بھگت چکے ہیں ‘ پاکستان یمن کے اندرونی معاملات میں دخل نہ دے‘ پاکستان کو مسلم ممالک میں اتحاد کیلئے مہم چلانی چاہئے‘ تمام ممالک کو یمن کی سرحد کا احترام کرنا چاہئے‘ بلال زرداری ذوالفقار بھٹو کی برسی پر جلسہ سے ٹیلی فونک خطاب کرینگے‘ دو دو سرکاری نوکریاں کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے گی
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کی میڈیا سے گفتگو
بدھ 1 اپریل 2015 13:40
سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ افغانستان کے معاملے پر پڑنے کے باعث بہت بھگت چکے ‘ پاکستان یمن کے اندرونی معاملات میں دخل نہ دے‘ پاکستان کو مسلم ممالک میں اتحاد کیلئے مہم چلانی چاہئے‘ تمام ممالک کو یمن کی سرحد کا احترام کرنا چاہئے‘ بلال زرداری ذوالفقار بھٹو کی برسی پر جلسہ سے ٹیلی فونک خطاب کرینگے‘ دو دو سرکاری نوکریاں کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے گی۔
وہ بدھ کو سکھر میں ڈپٹی کمشنر آفس میں کمپیوٹرائزڈ ڈومیسائل سنٹر کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کمپیوٹرائزڈ ڈومیسائل کے قیام سے بدعنوانی کا خاتمہ ہوگا جعلی ڈومیسائل اور پی آر سی اب سے نہیں بن سکے گا شہری ایک گھنٹے میں ڈومیسائل حل کرسکیں گے۔(جاری ہے)
آج پاکستان کا منفرد پراجیکٹ سکھر میں پیش کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دو دو سرکاری نوکریاں کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے گی ان کیلئے بہتر ہے کہ وہ خود ہی استعفیٰ دے دیں۔ خورشید شاہ نے کہا کہ کسی معاملے میں ٹانگ اڑانے کے مخالف ہیں افغانستان کے معاملے میں پڑنے کے باعث بہت بھگت چکے ہیں پاکستان کو یمن کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہئے۔ شام کے معاملے پر بھی ہم نے کہا تھا کہ پاکستان غیر جانبدار رہے سعودی عرب اور یمن کی سرحدوں کا احترام کیا جائے مسلم ممالک کو اتحاد کی ضرورت ہے۔ پاکستان کو مسلم ممالک میں اتحاد کیلئے مہم چلانی چاہئے۔مزید اہم خبریں
-
غزہ: جنگ کی ہولناکیوں سے بچے ہکلاہٹ اور کم گوئی کا شکار
-
مشرق وسطیٰ کا بڑھتا بحران شام تک پھیلنے کا خدشہ، یو این خصوصی نمائندہ
-
عالمی ادارہ صحت کی لبنان کے لیے مزید امداد کی اپیل
-
افریقہ میں ایم پاکس کی روک تھام کے لیے 59 ملین ڈالر درکار، یونیسف
-
اسلام آباد میں گھمبیر صورتحال کا سامنا کرنا پڑا، مولانافضل الرحمٰن
-
پارلیمنٹ کے بعد آئینی ترمیم کے نام پر عدلیہ کو بھی یرغمال بنانے کی کوشش ہو رہی ہے
-
آئینی ترمیم غلط ہوئی تو سپریم کورٹ ماننے سے انکار کرسکتا ہے
-
وزیرستان میں فورسز کی کارروائی، 12 خوارج ہلاک، 6 فوجی جوان شہید
-
اجازت نہ ملی تو مینارپاکستان کو احتجاج گاہ بنا دیں گے، عمران خان
-
سپریم کورٹ آئین میں کسی چیز کا اضافہ یا کچھ ری رائٹ نہیں کرسکتا
-
چیف جسٹس اوروکیل اسلامک یونیورسٹی میں تلخ کلامی
-
پی ٹی وی کے اینکر کے حوالے سے حنیف عباسی کا بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا جا رہا ہے، عطا تارڑ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.