لوک ورثہ میوزیم میں 3 سے 12 اپریل تک میلہ کا انعقاد کیا جارہا ہے‘ فوزیہ سعید
میلہ میں ہماری ثقافت کے خوبصورت رنگ دیکھے اور محسوس کیے جائیں گے‘ ای ڈی لوک ورثہ کی کانفرنس
بدھ 1 اپریل 2015 22:37
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء) وفاقی دارالحکومت میں قائم لوک ورثہ کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر فوزیہ سعید نے کہا ہے کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی لوک ورثہ میوزیم میں تین اپریل سے لے کر بارہ اپریل تک میلہ کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں ہماری ثقافت کے خوبصورت رنگ دیکھے اور محسوس کیے جائیں گے۔ ملک کے حالات کی وجہ سے میلہ کا انعقاد کیا جارہا ہے تاکہ لوگ ہماری آواز اسلام آباد سے ملک بھر میں پھیلائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز لوک ورثہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔
ان کا کہنا تھاکہ لوک ورثہ میلہ افتتاح وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات و ثقافتی ورثہ سینیٹر پرویز رشید کریں گے ایوارڈ تقریب میں وزیراعلیٰ عبدالمالک خصوصی شرکت کریں گے۔(جاری ہے)
10 اپریل کو لوک میلہ کے دوران یوم آئین بھی منایا جائے گا لوک ورثہ میلہ میں ہمارا فوکس چترال پویلین پر ہوگا۔ ڈائنگ کرافٹ کے دستکاروں کو بلایا گیا ہے ملک بھر سے دیگر آرٹس کو متعارف کروایا جائے گا۔
میلہ کے دوران پانچ راتوں کے دوران لوگوں کو خوبصورت گیت سنائے جائیں گے۔ ملک بھر کی تمام زبانوں کو پروموٹ کیا جائے گا ان کا مزید کہنا تھاکہ میلے کا ایک اور بڑا مقصد ہمارے قدیم روایتی فن کو یاد رکھنا ہے یہ میلہ نہ صرف ثقافتی لحاظ سے ایک دوسرے کے قریب آنے میں بڑا کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے بلکہ اسلامی لحاظ سے بھی بین المذاہب ہم آہنگی پیدا کرنے میں بڑا معاون ثابت ہوسکتا ہے کیونکہ اس میلہ میں تمام قوموں اور تمام مذاہب کے لوگ بلا تفریق و امتیاز شرکت کر سکتے ہیں۔ اس سال میلے میں پنجاب کے ورثہ سے جڑی چار چیزیں جن میں اونٹ کی ہڈی‘ پائٹری اونٹ کی کھال کاکام ‘ کھیس کی بنائی کی دستکاری شامل ہوگی جبکہ سندھ سے لنگی‘ کھیس فراسی‘ بلاک میکنگ‘ ہالہ بلیو پاٹری اور روایتی دری شامل ہیں۔ بلوچستان سے دنبورہ میکنگ (موسیقی کا ساز) سروز میکنگ‘ ٹفر (روایتی فرش دری) اور خیبرپختونخواہ سے میٹل ورک‘ آزاد کشمیر سے ورڈ کارونگ ‘ گلگت بلتستان سے شرما (روایتی فرشی دری) اور غرہ شامل ہیں لوک ورثہ میلہ میں پریس کانفرنس کے اختتام پر انہوں نے کہا کہ اس سال ملک کے موجودہ حالات دیکھتے ہوئے سکیورٹی انتظامات کو بہتر سے بہتر بنانے کی کوشش کی گئی ہے اور اس کیلئے باقاعدہ پروفیشنل سکیورٹی پلان تیار کیا گیا ہے لوک ورثہ میلہ میں لگ بھگ 80 لاکھ کے قریب لوگ شرکت کرتے ہیں سکیورٹی پلان کو تیار کرتے وقت ان تمام باتوں کو مدنظر رکھا جاتا ہے۔ (عابد شاہ/بلال)مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.