ماضی میں کافی غلطیاں کیں مستقبل بارے سنجیدہ ہوں‘سنی لیون
جمعرات 2 اپریل 2015 11:48
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء)بالی ووڈاداکارہ سنی لیون کا کہنا ہے کہ وہ ماضی میں کافی غلطیاں کرچکی ہے لیکن مستقبل کے بارے میں سنجیدہ ہیں۔سنی لیون کی نئی فلم ’ایک سہیلی لیلا‘ جلد ہی ریلیز ہونے والی ہے۔ اسی فلم کی تشہیر کے موقع پر انھوں نے کہا کہ وہ بالی ووڈ فلم انڈسٹری سے ابھی بھی پوری طرح سے واقف نہیں ہیں۔سنی لیون کی پہلی فلم ’جیک پاٹ‘ تو فلاپ ہوگئی تھی لیکن ان کی فلم ’راگنی ایم ایم ایس 2‘ نے اچھا کاروبار کیا تھا اور اسی فلم کے آئٹم نمبر ’بے بی ڈال‘ سے انہیں کافی مقبولیت حاصل ہوئی۔
سنی لیون کا خیال ہے کہ بالی وڈ میں اپنے قدم جمانے کے لیے ابھی انہیں مزید محنت کرنے کی ضرورت ہے۔سنی لیون نے اپنی شروعاتی فلموں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ’میں نے بعض غلطیاں کی ہیں لیکن وہ صرف اس لیے کیونکہ میں بالی وڈ میں نئی تھی۔(جاری ہے)
ان کا مزید کہنا تھاکہجب میں نے جیک پاٹ فلم میں کام کیا اور وہ فلم بری طرح فلاپ ہوگئی تو میں کافی ڈر گئی تھی۔
میرے لیے راگنی ایم ایم ایس 2 کا ہٹ ہونا بے حد ضروری تھا ورنہ میرا اعتماد ختم ہوجاتا۔سنی لیون نے اس بات کا اعتراف کیا کہ انھوں نے فلموں کا انتخاب کرتے وقت بعض غلطیاں کی لیکن ساتھ یہ بھی کہا کہ وہ ان غلطیوں سے سبق سیکھ رہی ہیں۔ان کا کہنا تھا ’میری نئی فلموں میں آپ دیکھیں گے کہ میں نے بے حد محنت کی ہے۔ ماضی میں میں نے کچھ بھی کیا ہو لیکن میں اپنے مستقبل کے حوالے سے کافی سنجیدہ ہوں۔سنی لیون نے ابھی تک ’ جیک پاٹ‘، ’ راگنی ایم ایم اس2‘ ، ’شوٹ آوٴٹ ایٹ وڈالا‘ ، ’لاٹری‘ اور ’ جسم 2‘ جیسی فلموں میں کام کیا ہے۔ بالی وڈ میں اداکاری کرنے سے پہلے وہ فحش فلموں میں کام کرتی تھیں اور انڈیا میں انھوں نے ٹی وی پر نشر ہونے والے مقبول ترین شو ’بگ باس‘میں حصہ لیا تھا جس کے بعد انھوں نے بالی وڈ کا سفر شروع کیا۔سنی لیون اپنی اداکاری سے زیادہ اپنے آئٹم سانگز کے لیے مقبول ہیں۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
تقریب کے دوران صحافی نے یشما گل کو زخمی کردیا
-
اداکاراربازخان نے ملائیکہ اروڑا کو تذبذب کا شکار قراردے دیا
-
اربازخان نے فائرنگ کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹ سے جانے کی خبروں پرخاموشی توڑدی
-
امرسنگھ چمکیلا کے لیے بھاری قیمت چکانا پڑی، پرینیتی چوپڑا
-
گنیزورلڈ ریکارڈزکی سینچری کرنے پرصرف 5 لاکھ کا چیک، عرفان محسود نے واپس کردیا
-
صنم سعید ڈراموں میں کام کیوں نہیں کررہیں وجہ سامنے آگئی
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام انسٹاگرام پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کی وجہ بتا دی
-
جب میں جہازکے سفرپرہوں تو لوگ دیکھ کرسبحان اللہ یا استغفراللہ پڑھتے ہیں: متھیرا
-
کپل شرما کا شو نیٹ فلیکس پرناکام ہوگیا
-
طلاق بیک وقت آزادی اور ناکامی ہے، حنا آفریدی
-
دی گلاس ورکر اینیسی انٹرنیشنل اینی میشن فلم فیسٹیول کیلئے منتخب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.