حکومت نے عوام سے ایک بار پھر اربوں روپے بٹورنے کا ارادہ کرلیا ہے، حلیم عادل شیخ
حکومت خدا کا خوف کرے ،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتو ں میں اضافے کا فیصلہ واپس لے،صدر مسلم لیگ (ق)سندھ
جمعرات 2 اپریل 2015 18:12
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ءمسلم لیگ سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس لگا کر حکومت نے عوام سے ایک بار پھر اربوں روپے بٹورنے کا ارادہ کرلیا ہے ،عالمی منڈی میں جس تیزی سے پٹرولیم مصنوعات میں کمی آرہی ہے اس کے برعکس ہمارے ملک میں بسنے والی عوام ان تمامتر سہولیات سے محروم ہے،اس میں حکمرانوں کا کچھ نہیں جاتا ساراکا سارابوجھ عوام پر ڈال دیا جاتا ہے ، حکومت کو جب بھی آئی ایم ایف سے ڈکٹیشن ملتی ہے اسی وقت غریب عوام کو قربانی کا بکرا بنالیاجاتاہے ۔
یہ لوگ اپنے محلوں کے باہر اونچی اونچی دیواریں بناکر اپنی حفاظت تو کرلیتے ہیں مگر اس کے خراجات غریب عوام کے چولہے بجھا کرپورے کیئے جاتے ہیں ۔ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ سندھ کے صوبائی سیکرٹریٹ سے جاری کردہ بیان میں کیا ۔(جاری ہے)
حلیم عادل شیخ نے کہا کہ موجودہ حکمران سیاست کااستعمال منفی انداز میں کررہے ہیں ایک وقت تھا کہ سیاست عوام کی خدمت کا ذریعہ تھی ان لوگوں نے اپنے شاہی اخراجات پورے کرنے کے لیے سیاست کے رنگ ڈھنگ کو بدل کررکھ دیاہے اس وقت مہنگائی کی شدت نے ملک کی عوام کو ڈپریشن اور ذہنی دباؤ میں مبتلا کردیا گیا ہے ، جب حکومت نے جب پٹرولیم کی قیمتوں میں کمی کی اس وقت دیگر چیزوں کی قیمتوں میں کمی نہیں کی گئی مگر جب پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کیا جاتا ہے تو ہر ایک چیز کی قیمت آسمان کو چھونے لگتی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کا فرض ہے کہ وہ عوام کو اتنا دکھ دیں جتنا وہ خود بھی برداشت کرسکے یہ بات تو طے ہے کہ یہ لوگ دھاندلی اور جعل سازی سے یہاں تک پہنچے ہیں اگر عوام کو موقع دیا جاتا تو یہ وہ لوگ ہیں جنھیں پہلے بھی آزمایا جاچکاہے۔یہی وقت ہے کہ حکمران جس قدر غلطیاں اپنے مختلف ادوار میں کرچکے ہیں ان کو نہ دہرائیں بلکہ ان کا ازالہ کیا جائے تاکہ تاریخ ان کو اچھے لفظوں میں یادرکھ سکے اپوزیشن جماعت ہونے کا مطلب یہ ہرگز نہیں ہے کہ حکومت پر بے جا تنقید کی جائے مگر ہم نے آج تک جتنی بھی خامیوں کی نشاندہی کی ہیں وہ سو فیصد درست رہی ہیں ،مگر ایک بھی دن ایسا نہیں آیا ہے کہ حکومت کی جانب سے کوئی ایک پالیسی ایسی بنائی گئی ہو جس میں عوام کو حقیقی ریلیف ملاہو جسقدر پالیسیاں بنائی گئی سب کی سب کاغذی کارروائی یا میڈیا میں خبروں تک محدود رہی ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کو عوام کے مسائل کے حل کے لیے غیر ضروری تاخیر سے گریز کرنا چاہیے اور جس قدر ممکن ہوسکے پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کا فیصلہ واپس لے لینا چاہیے ۔مزید قومی خبریں
-
سندھ حکومت صنعتی و زرعی مزدوروں، خواتین ورکرز اور ہاریوں کی ترقی کے لئے پروگرام شروع کر رہی ہے،وزیراعلی ٰ سید مراد علی شاہ
-
پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہوگئے تو حکومت تین سے چار ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی،فواد چودھری
-
اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات سب کے سامنے ہوں گے، کوئی پوشیدہ بات نہیں ہوگی، علی امین گنڈاپور
-
مرضی کے فیصلوں کیلئے ججوں پر دبائو بڑھایا جارہا ہے، شعیب شاہین
-
نارنگ منڈی، جہیز میں گاڑی نہ لانے کا رنج ، شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز (کل )30 سے زائد فیلڈ ہسپتالوں کا افتتاح کریں گی
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کااجلاس
-
فواد چوہدری کی حاضری معافی کی درخواست منظور
-
وزیر اعلی مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس ، پنجاب انٹی گریٹڈ پبلک پراسیکیوشن سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ
-
خالد مقبول صدیقی کا نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا دورہ
-
پاکستان کرغزستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہی: گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان
-
شریف خاندان اور زرداری دونوں بادشاہت چاہتے ہیں، شیریں مزاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.