ہواوے نے ایک اورغیرمعمولی گیجٹMediaPad T1 8.0 متعارف کرادیا
جمعرات 2 اپریل 2015 19:42
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء) عالمی سطح پرٹیلی کمیونیکیشنز سلوشنزفراہم کرنیوالی معروف کمپنی ہواوے نے ایک اورغیرمعمولی گیجٹ(چھوٹاآلہ)MediaPad T1 8.0 متعارف کرادیا ہے جومنفرداورحیرت انگیزایپلی کیشنزاوراعلی معیارکے آپریٹنگ سسٹم سے لیس ہے جبکہ اس کا ہموارڈیزائن اورہلکا پن دیگرخصوصیات ہیں۔ MediaPad ہموار اوربلارکاوٹ انٹرنیٹ سرفنگ اور 4G اور وائی فائی سپورٹ کے ذریعے اپنے صارفین کوناقابل فراموش تجربہ کی فراہمی کویقینی بناتا ہے۔
MediaPad T1 8.0 ، 7.9 ملی میٹرکے انتہائی پتلے ڈیزائن کا ایک ہلکا دھاتی ٹیبلٹ ہے جس کویوزر اپنے ساتھ رکھنے پرکسی قسم کا بوجھ محسوس نہیں کرتا ۔میڈیا ٹیب کا وزن محض 360 گرام ہے اور اب کسٹمر زبغیرکسی بوجھ کے اپنے ساتھ اہم دستاویزات اور حتی کہ پورا دفترگھمانے کے قابل ہو گئے ہیں۔(جاری ہے)
ہواوے کے مارکیٹنگ سربراہ فرازایم خان کا کہنا ہے کہ Huawei نے ہمیشہ اعلی معیارکی مصنوعات تیارکی ہیں MediaPad T1 8.0 ایک گیجٹ (چھوٹا آلہ)ہے جواپنے صارفین کیلئے قریبی ساتھی کے طور پر کام کرے گا ۔
انھوں نے کہا کہ اس طرح کے غیر معمولی آلات شروع کرنے کے ضمن میں ہمارا بنیادی مقصد اپنے قابل قدر کسٹمرزکی زندگیوں کو آسان اور آرام دہ بناناہے ۔یہ ٹیبلٹ Qualcomm MSM8916 چپ اور 1.2 گیگاہرٹز کی رفتارکے 28 nm A53 Quad-core پروسیسر،2MP فرنٹ ،5MP کے ریئرکیمرے، انڈرائیڈ 4.4 (KitKat) آپریٹنگ سسٹم ، 4800mAh کی طویل بیٹری لائف،16GB ROM ،1GB RAM ، 32GB تک قابل توسیع انٹرنل میموری اور Huawei کے منفرد ایموشن UI 2.3 سے لیس ہے جبکہ اس کی سکرین ریزولوشن 800*1280 پکسلز ہے جوصاف وشفاف تصویراورویڈیوبنانے کی سہولت فراہم کرے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ
-
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ
-
ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ
-
کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ
-
ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.