وفاقی حکومت کی جانب سے پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ،ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کی مذمت
جمعرات 2 اپریل 2015 21:08
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء) متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے وفاقی حکومت کی جانب سے پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ فی الفور واپس لیاجائے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ملک بھر کے عوام پہلے ہی مہنگائی ، بیروزگاری کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں جبکہ عوام کی زندگیاں پانی ، بجلی اور گیس کی قلت کے باعث اجیرن بن چکی ہیں ایسی صورتحال میں وفاقی حکومت کی جانب سے پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کرنا سراسر عوام دشمن اقدام ہے ۔
رابطہ کمیٹی نے کہاکہ پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا براہِ راست اثر غریب عوام پر پڑے گا اور ٹرانسپورٹ کرایوں سمیت روز مرہ استعمال کی اشیاء بھی مہنگی ہوجائیں گی جس سے ملک بھر کے عوام کے معمولات زندگی بھی بری طرح سے متاثر ہوں گے۔(جاری ہے)
رابطہ کمیٹی کہا کہ ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ حکومت پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمتیں بڑھانے کے بجائے ان میں کمی کرتی اور عوام کو بنیادی مسائل سے چھٹکارا دلاتی ، حکومت اور وزراء کی مراعات اور دیگر غیر ضروری اخراجات میں کمی کرتی لیکن ماضی کی طرح ایک مرتبہ پھر وفاقی حکومت نے پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتیں بڑھانے کا فیصلہ کرکے ملک بھر کے عوام کو مایوسی کا شکار کردیا ہے ۔
رابطہ کمیٹی وزیراعظم نواز شریف سے مطالبہ کیا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لیاجائے اور ملک بھر کے عوام کو اس ضمن میں ریلیف کی فراہمی کیلئے فی الفور اقدامات کئے جائیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
-
گورنرسندھ کی امید کی گھنٹی پر آنے والے سائلین سے ملاقات ، سائلین کے مسائل سنے اور موقع پر ہی حل کئے
-
بجٹ میں بزنس کمیونٹی کی تجاویز کو ترجیحی بنیادوں پر شامل کیا جائے گا، جام کمال خان
-
ایک ہفتہ کے دوران پیاز29،ٹماٹر24 اورآلو 22 روپے سستے ہوئے ہیں،عظمی بخاری
-
پاکستان کے تمام لوگ اور سیاسی جماعتیں فلسطین کے منصفانہ کاز کی حمایت کرتی ہیں، سینیٹر مشاہد حسین سید
-
حکومت نہ صرف بجلی کی قیمتوں میں کمی کرے بلکہ سولر پینل کے پیکجز بھی دے، ناصرشاہ
-
اپریل سندھ کی پارلیمانی تاریخ کا بہت اہم دن ہے، مراد علی شاہ
-
کراچی میں ادھار نہ دینے پر 60 سالہ دکان دار قتل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.