4اپریل ملک کی تاریخ میں جمہوریت کی فتح اور آمریت کی شکست کا دن ہے‘چیئرمین صوبائی کمیشن ڈاکٹر عاصم حسین
جمعرات 2 اپریل 2015 22:33
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء) چئیر مین صوبائی کمیشن ڈاکٹر عاصم حسین نے جمعرات کواپنے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ04اپریل ملک کی تاریخ میں جمہوریت کی فطح اور آمریت کی شکست کا دن ہے۔اس دن ایک ڈکٹیٹر نے بیرونی آقاوٴں کے مفاد کی خاطر پیپلز پارٹی کے بانی اور پاکستان کے منتخب وزیر اعظم کو ایک ایسے جرم میں تختہ دار تک پہنچایاکہ جس کی نظریہ پاکستان تو کیا پوری دنیا میں نہیں ملتی۔
وہ عظیم رہنماء قائد عوام فخر پاکستان ذوالفقار علی بھٹو تھے جس نے ہنستے ہوئے موت کو گلے لگالیا اور تاریخ کے سنہرے باب میں امر ہو گیا۔ جیل کی کاٹ کو ٹھری میں اسے سمجھوتے اور معافی نامے کے لیے قائل کرنے کی متعدد کوششیں کی گئیں مگراس مرد آہن نے ہر قسم کی آسائش و آسانیوں کو ٹھکراتے ہوئے تاریخ میں ذندہ جاوید رہنے کو ترجیح دی۔(جاری ہے)
آج نا صرف پاکستان بلکہ بین الاقومی برادری بھی ان کی خدمات کی متعارف ہے۔
یہ وہ رہنماء تھا جس نے پاکستان کو عالم اسلام کی پہلی ایٹمی قوت بنایا۔مسلم امہ میں اتحاد کی سوچ بیدار کی تاکہ عالم اسلام بجائے مغلوب رہنے کے غالب ہوکر اپنے اپنے خطے کی ترقی و خوشحالی کے لیے کام کر سکیں وہ واحد لیڈر تھا جس نے عوام میں ووٹ کی قوت کا احساس و شعور اجاگر کیا کہ عوام کی طاقت ہی دراصل جمہوریت کی اساس ہے۔ عوام ہی وہ قوت ہے جو کسی بھی ملک کی ترقی و خوشحالی کی ضامن ہے۔ وہ ایک سچا اور نڈر مسلمان تھا۔ اس نے پاکستان کو ایک حقیقی اسلامی آئین دیا اور اس حوالے سے کسی بھی قسم کی مبالغہ آرائی سے کام نہیں لیا اور قائد اعظم محمد علی جناح کے فرمودات،ویژن کے عین مطابق ملک کو ایک اسلام و فلاح ریاست کا آئین دیا۔ گزرے ہوئے سالوں کے شب و روز میں شاید ہی کوئی دن ہو کہ انھیں پاکستان کے عوام یا دنہ کرتے ہوں،بھٹو کی سوچ اور فکر نسل درنسل منتقل ہو رہی ہے اور وہ دن دور نہیں جب پورے پاکستان کی عوام بھٹو بن جائے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
سیالکوٹ پولیس کی کارروائی،ناجائز اسلحہ کی نمائش پر 3 ملزمان گرفتار
-
سکول ٹیچر کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل اور خوبرو جوڑے کو گھر میں تیزدھار آلہ سے ذبح کر دیا گیا
-
پسند کی شادی کرنیوالی 22سالہ لڑکی کرنٹ لگنے سے جاں بحق، قتل کا خدشہ
-
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال
-
برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا225واں یوم شہادت4مئی کو منایا جائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
زرداری پی ٹی آئی ،ہمارے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے ‘ رانا تنویر حسین
-
مریم نواز کے پولیس یونیفارم پہننے کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پرسماعت بغیر کارروائی ملتوی
-
ہمیشہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں ، کوئی ڈیل نہ ہی کریں گے‘ خدیجہ شاہ
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.