”راج نیتی 2 “ کا آغاز کترینہ کیف سے ہوگا‘پرکاش جھا
جمعہ 3 اپریل 2015 13:08
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء) اداکارہ کترینہ کیف جو حال ہی میں لندن کے مادام تساوٴ میوزیم میں مومی مجسمے کی بھی زینت بنی ہیں اب سننے میں آیا ہے کہ وہ فلم ” راج نیتی “ کے سیکوئل ” راج نیتی 2 “ میں بھی جلوہ گر ہو رہی ہیں مگر اس مرتبہ کترینہ کے ساتھ پچھلی فلم کی طرح ان کے بوائے فرینڈ رنبیر کپور نہیں ہوں گے۔اپنے پہلے دیے گئے انٹرویو میں فلم کے ڈائریکٹر پرکاش جھا نے اس بات کی تصدیق کر دی تھی کہ 2010ء کی فلم کے سیکوئل میں بھی کترینہ کیف ہی اہم کردار میں ہوں گی مگر انھوں نے تب بھی رنبیر کپور کے رول سے متعلق یقین دہانی نہیں کرائی تھی اور پرکاش جھا کا کہنا تھا کہ ”راج نیتی 2 “ کا آغاز کترینہ کیف سے ہوگا۔
پہلی فلم ” راج نیتی “ میں رنبیر کپور سمر پرتاب سنگھ کے نام سے کردار ادا کر رہے تھے اور فلم میں اپنی جنگ جیتنے اور ساتھی کی موت کے بعد وہ بھارت چھوڑ کر یہ کہتے ہوئے ” وہ اب سیاست سے دور رہے گا “ ملک سے باہر چلا گیا تھا۔(جاری ہے)
فلم ” راج نیتی “ کے کلائمیکس میں دکھایا گیا کہ اداکارہ فلم میں اپنے شوہر پرتھوی پرتاب سنگھ ( ارجن رام پال ) کے بچے کی ماں بننے والی ہے، اب فلم کا دوسرا حصہ اسی سے شروع ہوگا۔ فلم ” راج نیتی “ کا پلاٹ سونیا گاندھی کی سیاست میں آنے کے حوالے سے لیا گیا ہے اور اب اس کے سیکوئل میں پہلے حصے کی پاور کو ملک میں شفٹ ہوتے دکھایا جائے گا اور اس حصے کا آغاز بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ سے شروع کیا جائے گا۔
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
تقریب کے دوران صحافی نے یشما گل کو زخمی کردیا
-
اداکاراربازخان نے ملائیکہ اروڑا کو تذبذب کا شکار قراردے دیا
-
اربازخان نے فائرنگ کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹ سے جانے کی خبروں پرخاموشی توڑدی
-
امرسنگھ چمکیلا کے لیے بھاری قیمت چکانا پڑی، پرینیتی چوپڑا
-
گنیزورلڈ ریکارڈزکی سینچری کرنے پرصرف 5 لاکھ کا چیک، عرفان محسود نے واپس کردیا
-
صنم سعید ڈراموں میں کام کیوں نہیں کررہیں وجہ سامنے آگئی
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام انسٹاگرام پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کی وجہ بتا دی
-
جب میں جہازکے سفرپرہوں تو لوگ دیکھ کرسبحان اللہ یا استغفراللہ پڑھتے ہیں: متھیرا
-
کپل شرما کا شو نیٹ فلیکس پرناکام ہوگیا
-
طلاق بیک وقت آزادی اور ناکامی ہے، حنا آفریدی
-
دی گلاس ورکر اینیسی انٹرنیشنل اینی میشن فلم فیسٹیول کیلئے منتخب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.