صولت مرزا کے وڈیو بیان کی تحقیقات کے لیے محکمہ داخلہ سندھ نے جے آئی ٹی بنادی
جمعہ 3 اپریل 2015 14:18
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء) سزائے موت کے منتظر صولت مرزا کے وڈیو بیان کی تحقیقات کے لیے محکمہ داخلہ سندھ نے جے آئی ٹی بنادی ہے،سیکریٹری داخلہ سندھ مختار سومرو کے مطابق صولت مرز کے بیان کی تحقیقات کے لیے ڈی آئی جی امیر شیخ کی سربراہی میں جے آئی ٹی قائم کی گئی ہے۔ٹیم میں ایم آئی، آئی ایس آئی، ایف آئی اور انویسٹی گیشن پولیس کا ایک ایس پی ہوگا،جے آئی ٹی مچھ جیل میں صولت مرزا سے تفتیش بھی کرے گی اور تفتیش و تحقیقات کے بعد 7 روز کے اندر رپورٹ محکمہ داخلہ میں جمع کرائینگے ۔
یاد رہے کہ وزارت داخلہ نے صولت مرزا کے بیان پر تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی بنانیکی ہدایت کی تھی۔یاد رہے کہ صولت مرزا کو 20مارچ کو پھانسی دی جانی تھی تاہم 19مارچ کی رات اس کا وڈیوبیان سامنے آگیا تھا جس میں صولت مرزا نے کہا تھا کہ جو مشہور ہوجائے اسے تحریک سے الگ کر دیا جاتا ہے، جبکہ پکڑے گئے کارکنوں سے اظہارلاتعلقی کردیاجاتاہے۔(جاری ہے)
میں ایک نشان عبرت ہوں جسے پارٹی نے کام کرواکر ٹشو پیپرکی طرح پھینک دیا ہے۔صولت مرزا کے بیان کے مطابق الطاف حسین بابرغوری کے ذریعے ہدایات دیتے تھے، بابرغوری کے گھرپر ہم 4 لوگوں کوبلایا گیا تھا، جہاں الطاف حسین نے بابرغوری کے ذریعے ہدایت دی کہ کے ای ایس سی کے ایم ڈی شاہد حامد کومارناہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.