آئی سی سی کا بھارت اور بنگلہ دیش کے کوارٹر فائنل کی تحقیقات کا فیصلہ، پاکستانی امپائرعلیم ڈار کے فیصلوں کوجانچا جائے گا
جمعہ 3 اپریل 2015 16:12
ڈھاکا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء) آنٹر نیشنل کر کٹ کونسل نے بھارت اور بنگلہ دیش کے کوارٹر فائنل کی تحقیقات کا فیصلہ کر لیا۔ میچ میں امپائرنگ فیصلوں کوجانچا جائے گا، چیف ایگزیکٹیو ڈیو رچرڈسن نے نتائج سے بنگلہ دیشی بورڈ کو بھی آگاہ کرنے کی یقین دہانی کردی۔تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ کوارٹر فائنل میں بھارت نے بنگلہ دیش کو 109 رنز کے بڑے مارجن شکست دی، جس کے بعد بنگال ٹائیگرز نے ناقص امپائرنگ کو وجہ قرار دیتے ہوئے خوب واویلا مچایا ۔
جبکہ فیلڈامپائرز علیم ڈار اور ای ین گولڈ کے پتلے تک جلائے گئے۔ اسی تنازع میں بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والے آئی سی سی کے صدر مصطفیٰ کمال بھی بطور احتجاج مستعفی ہوگئے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے معاملے کی جانچ کیلیے یقین دہانی کرا دی ہے۔(جاری ہے)
بی سی بی کے صدر نظم الحسن کا کہنا ہے کہ ہم نے کوارٹر فائنل کے بعد ہی آئی سی سی کو اپنے تحفظات پر مبنی خط بھیج دیا تھا، چیف ایگزیکٹیو ڈیو رچرڈسن کی جانب سے جو ابتدائی جواب آیا اس میں انھوں نے کہا تھا کہ وہ اس مقابلے کی گیند درگیند جانچ کریں گے، جو بھی تجزیے کا نتیجہ نکلا اس سے بی سی بی کو بھی آگاہ کیا جائے گا۔
نظم الحسن نے واضح کیا کہ بی سی بی کی شکایت صرف امپائرنگ کے خلاف تھی اس کا میچ کی حریف سائیڈ سے کوئی تعلق نہیں تھا۔انھوں نے کہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ اس سے بنگلہ دیش اور بھارت کے تعلقات متاثر ہوسکتے ہیں، ہم نے ان کے بارے میں تو کوئی شکایت نہیں کی، ہمارا اعتراض امپائرنگ پر تھا، ہم نے اس بات پر زور دیاکہ دستیاب ہونے کے باوجود ٹیکنالوجی کوآخر استعمال کیوں نہیں کیاگیا ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
-
پاکستان کرکٹ ٹیم 28 ماہ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی سے محروم
-
بابا بھولا پیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 9 جون سے شروع ہو گا
-
انڈین پریمیئرلیگ ،پنجاب کنگز نے کولکتہ کے خلاف سب سے بڑے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا، عالمی ریکارڈ بن گیا
-
امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
-
طارق بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر بنانے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.