حج انتظامات کی بہتر ی کیلئے مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کی تیاری ، شکایات کے اندارج کے لئے ٹال فری ہیلپ لائن کا اجراء
جمعہ 3 اپریل 2015 17:04
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء) وزارت مذہبی امور نے حج انتظامات شفافیت سے مکمل کرنے‘حج آپریشن کو جدید تقاضوں کے مطابق چلانے‘مختلف مراحل پر درپیش رکاوٹوں اور تاخیر کے خاتمے‘ سفر حج پر روانگی سے پہلے ہی عازمین حج کورہائشی عمارتوں میں کمروں کی الاٹمنٹ ‘ حج پروازوں کی بکنگ اور حج انتظامات کے بارے میں ان کی شکایات کے نہایت آسان طریقے سے اندراج کے لئے جامع انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم تیار کر لئے ہیں ۔
پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر عمر سیف نے بتایا ہے کہ حاجیوں کے لئے حج پروازوں اور رہائشی کمروں کی الاٹمنٹ‘حج انتظامات کی مانیٹرنگ اور پرائیویٹ حج گروپ آرگنائزرز کی سہولت کے لئے علیحدہ علیحدہ انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم وضع کئے گئے ہیں ۔(جاری ہے)
یہ سسٹم دوران حج اپنے ساتھیوں سے بچھڑے جانے والے افراد کی تلاش ‘ سامان کی گمشدگی ‘قوانین اور پالیسیوں سے ناواقفیت اور حاجیوں کی صحت سے متعلقہ امور کے سلسلے میں پیش آنے والی مشکلات دور کرنے کے لئے مدد گار ثابت ہوں گے ۔
انہوں نے بتایا کہ انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم کے تحت عازمین حج کی آن لائن رجسٹریشن کی جائے گی جس کے نتیجے میں ان کے کوائف کا تمام ڈیٹا فوری طور پر دستیاب ہوگا۔ان تفصیلات کی روشنی میں ہر حاجی کی ضروریات کا تعین کیا جا سکے گا اور ان کے لئے ضروری سہولیات کا جلد از جلدانتظام اور ان کی فراہمی ممکن ہو سکے گی ۔ڈاکٹر عمر سیف نے بتایا کہ حج مانیٹرنگ سسٹم حاجیوں کی مشکلات کے بروقت ازالے کے سلسلے میں بے حد کامیاب ہے ۔ اس سسٹم کے تحت حاجی اپنی شکایات کا اندراج کروا سکتے ہیں اور ان کے جوابات اور ردعمل کی روشنی میں مانیٹرنگ سسٹم کو مزید بہتر بنانے میں مدد ملی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ حج انتظامات کے بارے میں شکایات کے فوری اندارج اور معلومات کے لئے خصوصی حج ہیلپ لائن قائم کی گئی ہے -تمام پاکستانی عازمین روانگی سے پہلے اور دوران حج سعودی عرب میں قیام کے دوران معلومات‘ شکایات اور تجاویز کے لئے کسی بھی دن کسی بھی وقت اس ٹیلی فونک سہولت سے استفادہ کر سکتے ہیں -پاکستان میں کال کرنے کے لئے یو اے این نمبر‘ سعودی عرب سے پاکستان کا ل کرنے کے لئے علیحدہ نمبر اور سعودی عرب کے اندر ہی شکایات در ج کروانے کے لئے ٹال فری نمبراورشکایات کے اندراج اور جوابات معلوم کرنے کے لئے اینڈ ی رائیڈ ایپلی کیشن تیار کئے گئے ہیں۔اس کے علاوہ ان کی شکایات کے آن لائن اندراج کے لئے ویب سائٹ www.cms.mora.gov.pkبھیبنائی گئی ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
5 لاکھ ٹیکس نادہندگان کی فون سمز بلاک ہونا شروع
-
موجودہ پارلیمنٹ نے پہلا قانون ٹیکس اصلاحات کے بارے میں پاس کیا،اعظم نذیر تارڑ
-
یوم مزدور منانے کا مقصد شکاگو کے محنت کشوں کی جدوجہد کو یاد کرنا ، ملکی معیشت میں اس طبقے کا کردار ریڈھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، نواب ثنااللہ زہری
-
نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار او آئی سی کے 15 ویں سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے گیمبیا پہنچ گئے
-
حکومت محنت کشوں کی فلاح پر توجہ مرکز کیے ہوئے ہے‘ چودھری شافع حسین
-
پشاور میں آٹے کی قیمت مزید کم ہوگئی
-
محنت کش طبقے کی عزت و وقار اور حقوق کے تحفظ کے بغیر ترقی و خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور
-
ہمارا مذہب مزدور اور محنت کش طبقے کے حقوق کے تحفظ کا ضامن، ملکی تعمیر و ترقی انہی کی انتھک محنت کی مرہون منت ہے،سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا پیغام
-
سندھ حکومت صنعتی و زرعی مزدوروں، خواتین ورکرز اور ہاریوں کی ترقی کے لئے پروگرام شروع کر رہی ہے،وزیراعلی ٰ سید مراد علی شاہ
-
پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہوگئے تو حکومت تین سے چار ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی،فواد چودھری
-
اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات سب کے سامنے ہوں گے، کوئی پوشیدہ بات نہیں ہوگی، علی امین گنڈاپور
-
مرضی کے فیصلوں کیلئے ججوں پر دبائو بڑھایا جارہا ہے، شعیب شاہین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.