پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ مہنگائی کا باعث بنے گا‘ ملک طاہر جاوید
جمعہ 3 اپریل 2015 17:08
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء) پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ا یشن فرنٹ(پیاف ) کے چیئرمین ملک طاہر جاوید نے پیٹرول اور ڈیزل کی حالیہ قیمتوں میں اضافہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ہوشربا مہنگائی کا باعث بنے گا ،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بین الاقوامی سطح میں کمی کے مطابق پاکستان میں کمی نہیں کی گئی تھی اس لیے حالیہ پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کا جواز نہ تھا ،پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کو بنیاد بنا کر عنقریب فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں اضافہ متوقع ہے جو صنعتکاروں اور تاجروں پر مزید بوجھ ہوگا ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینئر وائس چیئرمین خامس سعید بٹ اور وائس چئیرمین امجد علی جاوا کے ساتھ صنعتکاروں کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔(جاری ہے)
ملک طاہر جاوید نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات ٹریڈ، بزنس، اور انڈسٹریزمیں بنیادی حیثیت رکھتی ہیں ان کی قیمتوں میں تھوڑاسا اضافہ بھی مختلف شعبہ جات میں گہرا اثر ڈالتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اشیاء کی ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقلی ،مصنوعات کی ترسیل اور کارگو سیکٹر میں کرایوں میں اضافہ ہونے سے اشیاء مہنگی ہو جاتی ہیں جس سے صنعت کار، تاجر برادری اورعام لوگ متاثر ہو تے ہیں۔
ملک طاہر جاوید نے کہا کہ عا لمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی ہورہی ہے مگر حیران کن بات یہ ہے کہ پاکستان میں اس کے برعکس مزید اضافہ کردیا گیا ہے ۔ا نہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے قبل ازیں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کی مخالفت کی تھی اور عوام دوست فیصلہ کیا تھا جسے سراہا گیا تھا اس بار بھی عوام اس بات کی توقع کرتی ہے کہ پہلے کی طرح اب بھی اضافہ نہ کیا جائے۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کے حالیہ اضافہ کو فی الفور واپس لیا جائے تاکہ صنعت کاروں ، تاجر برادری اور عام لوگوں کو اس پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں ایک ہفتے کے دوران استحکام رہا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی پونڈ بھی مہنگا ہو گیا
-
ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
-
کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن
-
سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.