آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کالجز ونگ ضلع جھنگ کے انتخابات میں مہر محمد ربنواز صدر اور محمد افضل سیکرٹری منتخب
جمعہ 3 اپریل 2015 17:58
جھنگ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء ) آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کالجز ونگ ضلع جھنگ کے انتخابات میں مہر محمد ربنواز صدر اور محمد افضل سیکرٹری منتخب ہو گئے ہیں ۔عہدیداران کے چناؤ کے ضمن میں آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کالجز ونگ ضلع جھنگ کا اہم اجلاس گورنمنٹ غزالی ڈگری کالج سیٹلائٹ ٹاؤن جھنگ میں منعقد ہوا جس میں ایپکا کے اہم عہدیداران کے علاوہ ضلع جھنگ کے تمام زنانہ و مردانہ کالجز کے سپرنٹنڈنٹس ، ہیڈکلرکس ، سینئر کلرکس ، جونیئر کلرکس اور دیگر اہلکاروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
اس موقع پر مہر محمد ربنواز ہیڈکلرک ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز آفس جھنگ کو صدر ، چوہدری محمد صدیق ہیڈکلرک گورنمنٹ ڈگری کالج فار بوائز اٹھارہ ہزاری جھنگ کو سینئر نائب صدر ، محمد افضل ہیڈکلرک گورنمنٹ غزالی ڈگری کالج سیٹلائٹ ٹاؤن جھنگ کو سیکرٹری جنرل ، راجہ محمد اکرم ہیڈکلرک گورنمنٹ کالج برائے خواتین جھنگ صدر کو فنانس سیکرٹری ، مہر عظمت رضا سینئر کلرک گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین جھنگ سٹی کو سیکرٹری انفارمیشن اور چوہدری ریاض احمد گورایہ ہیڈکلرک ڈپٹی کلرک کالجز جھنگ کو کوآرڈینیٹر ایگزیکٹو کونسل منتخب کرلیاگیاہے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہوگئے تو حکومت تین سے چار ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی،فواد چودھری
-
اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات سب کے سامنے ہوں گے، کوئی پوشیدہ بات نہیں ہوگی، علی امین گنڈاپور
-
مرضی کے فیصلوں کیلئے ججوں پر دبائو بڑھایا جارہا ہے، شعیب شاہین
-
نارنگ منڈی، جہیز میں گاڑی نہ لانے کا رنج ، شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز (کل )30 سے زائد فیلڈ ہسپتالوں کا افتتاح کریں گی
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کااجلاس
-
فواد چوہدری کی حاضری معافی کی درخواست منظور
-
وزیر اعلی مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس ، پنجاب انٹی گریٹڈ پبلک پراسیکیوشن سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ
-
خالد مقبول صدیقی کا نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا دورہ
-
پاکستان کرغزستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہی: گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان
-
شریف خاندان اور زرداری دونوں بادشاہت چاہتے ہیں، شیریں مزاری
-
عام انتخابات میں نیٹ ورک اور انٹرنیٹ معطل کرنا آزادی اظہار پر پابندی تھا، رپورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.