پارکنگ مافیا نے لاہورپر قبضہ کر رکھا ہے اور من مانے ریٹس وصول کر رہے ہیں‘ محمود الرشید
حکومت اپنے مقر ر کردہ ریٹس کی وصولی کو یقینی بنائے ،پارکنگ کیلئے سڑکوں کی بجائے متبادل اور مستقل جگہ الاٹ کرے
جمعہ 3 اپریل 2015 21:45
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء) اپو زیشن لیڈر پنجا ب اسمبلی میا ں محمو د الرشید نے کہا ہے کہ پارکنگ مافیا نے لاہورپر قبضہ کر رکھا ہے اور من مانے ریٹس وصول کر رہے ہیں جبکہ پنجا ب کے حکمران نیند کی گولیاں کھا کرسو رہے ہیں ، مین سڑکوں اور پلازوں کے سامنے ناجائز پارکنگ کی وجہ سے سڑکیں بلاک ہو جاتی ہیں جس کی وجہ سے ٹریفک اورپیدل چلنے والوں کو گزرنے میں شدید دشواری کاسامنا کرنا پڑ تا ہے ، حکمران اپنے مقر ر کردہ ریٹس کی وصولی کو یقینی بنائیں اورپارکنگ کیلئے سڑکوں کی بجائے متبادل اور مستقل جگہ الاٹ کریں ،ٹھیکیدار جتنا بھی با اثر اور طاقتور ہواگر وہ حکومت کے مقر ر کردہ ریٹس سے زائد وصولی کرے تو اُس کا ٹھیکہ فوری طور پرمنسوخ کر کے اُسے سزا دی جائے ۔
گزشتہ روز اپنے دفتر میں ملاقات کیلئے مختلف ٹاوٴنز سے پارکنگ کے اوور ریٹس وصول کرنے والوں کے خلاف شکا یات لیکر آنیوالے وفود سے گفتگو کر تے ہوئے میا ں محمود الرشید نے کہا کہ پارکنگ مافیا کی جڑیں مضبو ط ہوتی جا رہی ہیں اور عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالا جا رہا ہے ، حکمرانوں کا فرض بنتا ہے کہ اپنے مقر ر کردہ ریٹس کی وصولی کو یقینی بنائے اور جو ٹھیکیدار مقرر کردہ ریٹس سے زائد وصولی کر یں اُن کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے اور انہیں سزایں دی جائیں ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل فوج کو سیاست میں مداخلت کی دعوت دے رہے ہیں
-
عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں جرمن سفیر کی تقریر کے دوران طالب علموں کے فلسطین کی آزادی کے حق میں نعرے
-
عمران خان کو کھلی عدالتوں میں ٹرائل کا موقع دینے کی بجائے جیل ٹرائل میں سختی کردی گئی
-
چیف جسٹس اگر انصاف فراہم نہیں کرسکتے تو کرسی سے اتر جائیں، پی ٹی آئی کا مطالبہ
-
مسجد کے باہرسے چوری ، وزیراعلیٰ مریم نوازکے حکم پر بزرگ شہری کو نئی سائیکل دلوا دی گئی
-
چینی شہریوں کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے‘ وزیر داخلہ کی چینی قونصل جنرل سے گفتگو
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
سپریم کورٹ میں زیرالتوا مقدمات کی تعداد 57 ہزار سے تجاوزکرگئی
-
شہبازشریف سعودی عرب روانہ ، وزیراعظم ریاض میں عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کریں گے
-
وزیراعظم کا کسانوں کیلئے بڑا قدم،وفاقی حکومت کی طرف سے کسانوں سے گندم کی فوری خریداری کا حکم
-
وزیراعظم شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.