فواد خان کا عالیہ بھٹ کے ساتھ قابل اعتراض مناظر فلمانے سے انکار
ہفتہ 4 اپریل 2015 11:30
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء)ایسا محسوس ہوتا ہے کہ فلم”خوبصورت“ سے بولی وڈ ڈیبیو کرنے والے پاکستان کے اداکار فواد خان نے اپنے ہدایت کاروں کیلئے کچھ حدود مقرر کر دی ہیں۔اطلاعات کے مطابق، فواد نے اپنی نئی فلم ”کپورز اینڈ سنز“ میں عالیہ بھٹ کے ساتھ قابل اعتراض مناظر فلمانے سے انکار کر دیا۔پروڈیوسر کرن جوہر کی اس رومانوی فلم میں سدھارت ملہوترا بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
رپورٹس ہیں کہ عالیہ اور فواد نے فلم میں کچھ جنسی مناظر فلم بند کرنا تھے لیکن فواد نے ایسا کرنے سے انکار کر دیا۔انہوں نے فلم میکرز سے درخواست کی ہے کہ عالیہ کے ساتھ اپنے ایسے مناظر کو اس انداز میں فلمایا جائے کہ کسی کو اعتراض نہ ہو۔ایک ذرائع نے ممبئی مرر کو بتایا فواد فلم میں ایسے مناظر کے حوالے سے مطمئن نہیں۔(جاری ہے)
ذرائع نے فواد کے مشہور ڈرامے ”زندگی گلزار ہے“ اور”ہم سفر“ کا حوالہ دیا جس میں بوسہ یا خواتین کو چھونے کے مناظر نہیں۔
حتی کہ فواد کے ان دونوں مشہور رومانوی فیملی ڈراموں میں کوئی ایسے مناظر نہیں۔ذرائع کے مطابق، فواد قدامت پسند پاکستانی عوام کی اقدار کو بہت زیادہ مد نظر رکھتے ہیں اور اسی لیے انہوں نے فلم کے ہدایت کارشکون اور پروڈیوسر کرن سے کہا ہے کہ وہ ایسے مناظر کو سافٹ کرنے پر غور کریں۔ذرائع نے مزید بتایا کہ فواد کے اگلی بار ممبئی آنے پر سب مل بیٹھ کر ان مناظر پر گفتگو کریں گے تاکہ ان مناظر کی وجہ سے مستقبل میں کسی تنازع سے بچا جا سکے۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
تقریب کے دوران صحافی نے یشما گل کو زخمی کردیا
-
اداکاراربازخان نے ملائیکہ اروڑا کو تذبذب کا شکار قراردے دیا
-
اربازخان نے فائرنگ کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹ سے جانے کی خبروں پرخاموشی توڑدی
-
امرسنگھ چمکیلا کے لیے بھاری قیمت چکانا پڑی، پرینیتی چوپڑا
-
گنیزورلڈ ریکارڈزکی سینچری کرنے پرصرف 5 لاکھ کا چیک، عرفان محسود نے واپس کردیا
-
صنم سعید ڈراموں میں کام کیوں نہیں کررہیں وجہ سامنے آگئی
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام انسٹاگرام پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کی وجہ بتا دی
-
جب میں جہازکے سفرپرہوں تو لوگ دیکھ کرسبحان اللہ یا استغفراللہ پڑھتے ہیں: متھیرا
-
کپل شرما کا شو نیٹ فلیکس پرناکام ہوگیا
-
طلاق بیک وقت آزادی اور ناکامی ہے، حنا آفریدی
-
دی گلاس ورکر اینیسی انٹرنیشنل اینی میشن فلم فیسٹیول کیلئے منتخب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.