اسلامی طرز نظام ہی ہمارے ملک کی تقدیر بدل سکتا ہے ‘ میاں مقصود احمد
آپ ﷺ کے پیغام کو عام کر کے اسلام کیخلاف سازشوں کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے‘ امیر جماعت اسلامی لاہور
ہفتہ 4 اپریل 2015 19:25
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء) امیر جماعت اسلامی لاہور میاں مقصود احمد نے کہا ہے کہ اسلامی طرز نظام ہی ہمارے ملک کی تقدیر بدل سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز لاہورے کی تاجر بر ا دری ، دینی اور سیاسی جماعتوں کے اہم قائدین اور اہم طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کے اعزاز میں رابطہ مہم کے سلسلے میں دیئے گئے ناشتہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ آج ضرورت اس امر کی کی ہے کہ ملک میں امن کے لیے شریعت محمد ی کو نافذ کیا جائے جب تک شریعت نافذ نہیں ہوتی اس وقت تک امن کا خواب پورا نہیں ہوگا ۔
آج ملک میں دہشت گردی ، غربت ، سود خوری ،کر پشن ، اور بے شمار ایسے مسائل ہیں جن کا حل صرف شریعت محمد ی سے ممکن ہے انھوں نے کہا کہ آپ ﷺ کے پیغام کو عام کرکے اسلام کے خلاف شازشوں کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے مسلمان ممالک کو غیر مذہبی قوتو ں کی سازشوں کا مقابلہ کرنے کے متحد ہونے کی اشد ضرورت ہے ۔(جاری ہے)
جبکہ غیر مذہبی قوتیں مسلمانوں کے خلاف مسلسل شازشیں کرنے میں لگی ہوئی ہیں جس کی وجہ سے مسلمان ذلیل ورسوا ہورہے ہیں ۔
آپ کے لائے ہوئے نظام کے نفاذ میں تما م مسائل کا حل موجود ہے ۔ آپ ﷺ کے نقشے قدم پر چل کر دین اور دنیا کی بہتر خدمت کی جاسکتی ہے آج مسلمان دینی احکامات پر عملدرآمد کرنے کی بجائے نظر انداز کر رہے ہیں جبکہ یہ ہماری ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ انھوں کہا کہ مسلمان اپنے گھروں میں دین اسلام کا پر چار کریں اور اپنی زندگیوں کو اسلامی اصولوں کے مطابق ڈالیں اس میں ہماری کا میابی ہے اور بقا ء ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہوگئے تو حکومت تین سے چار ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی،فواد چودھری
-
اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات سب کے سامنے ہوں گے، کوئی پوشیدہ بات نہیں ہوگی، علی امین گنڈاپور
-
مرضی کے فیصلوں کیلئے ججوں پر دبائو بڑھایا جارہا ہے، شعیب شاہین
-
نارنگ منڈی، جہیز میں گاڑی نہ لانے کا رنج ، شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز (کل )30 سے زائد فیلڈ ہسپتالوں کا افتتاح کریں گی
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کااجلاس
-
فواد چوہدری کی حاضری معافی کی درخواست منظور
-
وزیر اعلی مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس ، پنجاب انٹی گریٹڈ پبلک پراسیکیوشن سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ
-
خالد مقبول صدیقی کا نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا دورہ
-
پاکستان کرغزستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہی: گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان
-
شریف خاندان اور زرداری دونوں بادشاہت چاہتے ہیں، شیریں مزاری
-
عام انتخابات میں نیٹ ورک اور انٹرنیٹ معطل کرنا آزادی اظہار پر پابندی تھا، رپورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.