ذوالفقار علی بھٹو عظیم عالمی رہنما تھے، تقسیم کے بعد پاکستان کو دوبارہ مستحکم کیا تھا : بلاول بھٹو
محمد علی ہفتہ 4 اپریل 2015 20:43
لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 4 اپریل 2015 ء) ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کاکہنا تھا کہ ذوالفقار علی بھٹو عظیم عالمی لیڈر تھے جنہوں نے پاکستان کی تقسیم کے بعد اسے دوبارہ مستحکم کیا تھا۔بھٹو نے سیاست کو ڈرائنگ روم سے نکالا اور پاکستان پیپلزپارٹی کو صحیح معنوں میں قومی جماعت بنایا۔
ذوالفقار علی بھٹو کی ہی انتھک کوششوں کے باعث ہی 1974ءمیں عالمی لیڈروں کو لاہور میں اکٹھا کیا گیا تھا۔(جاری ہے)
ذوالفقار علی بھٹو انکے نانا تھے جنہیں آج کے دن ہی قتل کیا گیا، ذوالفقار علی بھٹو کی تربیت انکے خون میں شامل ہے ۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ انہوں نے اسی ادارے میں تعلیم حاصل کی ہے جہاں انکے نانا نے تعلیم حاصل کی تھی۔ان کا مزیدکہنا تھا کہ ضیاءالحق کا دور تاریخ کا بدترین دور تھا جس میں ذوالفقار علی بھٹو کو قتل کیا گیا تاہم ان کا مشن محترمہ بے نظیر بھٹو نے جاری رکھا لیکن بدقسمتی سے ان کی زندگی کو بھی جلد ہی ختم کر دیا گیا۔
ہمارا مذہب تشدد کی اجازت نہیں دیتا، ہم صوفی ازم کو ماننے والے ہیں، ہمیں سسٹم کو درست کرنا ہے اور یہی بھٹو کی جدوجہد رہی ہے، وہ پھر سے ذوالفقار علی بھٹو کا ویژن دیکھنا چاہتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وفاقی کابینہ کا نگران حکومت کے دور میں گندم کی درآمد کا نوٹس‘وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی کو تحقیقات کی ہدایت
-
شیرافضل کی جگہ وقاص اکرم چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی کے لیے نامزد، تنازع شدت اختیارکرگیا
-
اسلام آباد ہائی کورٹ،پرویز الٰہی کا گھر سب جیل قرار، جیل سے منتقل کرنے کا حکم
-
دنیا کی طویل ترین باگیٹ: فرانسیسی نانبائیوں نے اٹلی کا ریکارڈ توڑ دیا
-
ماں نے چھ سالہ بیٹے کو مگر مچھوں سے بھری نہر میں پھینک دیا، لاش برآمد
-
شیخ جعفرخان مندوخیل نے گورنر بلوچستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
-
ہم پاکستان سے ریڈ ٹیپ کو ختم کر دیں گے، مصدق ملک
-
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا آئندہ ہفتے دورہ پاکستان متوقع
-
جوہری سرگرمیوں پر تشویش، آئی اے ای اے کے سربراہ ایران میں
-
فیض آباد دھرنا فیصلے پر عملدرآمد کرلیا جاتا تو 9 مئی کے واقعات نہ ہوتے، چیف جسٹس
-
بہترین معاشی پالیسیوں کی وجہ سے ملک میں استحکام آیا، محمد اورنگزیب
-
30 سے 35 سعودی کمپنیوں کے نمائندے سرمایہ کاری کے لئے بات چیت کررہے ہیں،مصدق ملک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.