رابطہ عوام مہم کراچی کی رونقوں کو بحال کرے گی، سید مفخر علی
ہفتہ 4 اپریل 2015 22:22
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء) جماعت اسلامی ضلع بن قاسم کے تحت رابطہ عوام مہم کے سلسلے میں کورنگی غربی زون، کورنگی شرقی زون، لانڈھی غربی زون، لانڈھی شرقی زون اور الحدید زون کے تحت آج بروز اتوار اہم مقامات پر خصوصی کیمپ لگائے جائیں گے اور کارکنان گھر گھر جاکر عوام سے رابطہ کریں گے اور جماعت اسلامی کا دعوتی پیغام، لٹریچر عوام الناس تک پہنچایا جائے گا۔
جماعت اسلامی ضلع بن قاسم کے قائم مقام امیر سید مفخر علی، امرائے زونز سید آصف علی، محمد قاسم خان، جمیل الدین قریشی، محمد نواز خان اور محمد سعید خان نے جماعت اسلامی کے کارکنان سے درخواست کی ہے کہ وہ رابطہ عوام مہم کیلئے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کردیں۔ جماعت اسلامی کی رابطہ عوام مہم کراچی کے عوام کو بیدار کرنے کی مہم ہے۔(جاری ہے)
جماعت اسلامی کراچی کی رونقوں کی بحالی کیلئے اور کراچی سے ظلم کے خاتمے کے لئے جدوجہد کررہی ہے۔
کراچی میں قیام امن کیلئے جماعت اسلامی کی بڑی قربانیاں ہیں۔ شہداء کا خون رنگ لائے گا۔ کراچی میں امن قائم ہوگا۔ اُنہوں نے کہا کہ کراچی کے عوام کل بھی جماعت اسلامی کے ساتھ اور آج بھی جماعت اسلامی کے ساتھ ہیں۔ جماعت اسلامی نفرت، دہشت اور وحشت کی سیاست کے خاتمے کی جدوجہد کررہی ہے۔ عبد الستار افغانی اور نعمت اللہ خان ایڈوکیٹ نے کراچی کے عوام کی جو خدمت کی ہے اُس کی نظیر نہیں ملتی۔ کارکنان ایک بڑی تبدیلی کیلئے جدوجہد کریں اور کراچی کی مظلوم عوام کی قیادت کا فریضہ سرانجام دیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.