وزیراعلیٰ پنجاب سے وفاقی وزیر پٹرولیم کی ملاقات،گیس سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں پربات چیت
ہفتہ 4 اپریل 2015 22:37
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے آج یہاں وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے ملاقات کی۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے اموراورتوانائی کے منصوبوں خصوصاً گیس سے چلنے والے پاور پلانٹس کے پراجیکٹس کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔
(جاری ہے)
وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے دور حکومت میں توانائی کے متعدد منصوبوں پرتیزرفتاری سے کام جاری ہے ۔
پنجاب میں گیس سے3600میگاواٹ بجلی کے حصول کی منصوبہ بندی کی گئی ہے ۔گیس سے1200میگاواٹ پنجاب حکومت جبکہ 2400میگاواٹ کے منصوبے وفاقی حکومت لگائے گی۔انہوں نے کہا کہ ہمارا ہر قدم توانائی بحران کے خاتمے کیلئے اٹھ رہا ہے ۔ توانائی کی کمی کے مسئلے پر قابو پانے کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔سستے ذرائع سے بجلی کے حصول کے منصوبوں پربھی تیزی سے کام کررہے ہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اسرائیل نے غزہ کے گنجان آباد ترین شہر رفح پر بڑے حملے کا آغازکردیا‘19فلسطینی ہلاک
-
گورنر کی حلف برداری اتنی ضروری نہیں کہ اپنا وقت ضائع کرتا، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
دو کارساز کمپنیوں نے قیمتوں سے متعلق صورتحال کے برعکس فیصلہ کرلیا
-
پنجاب حکومت کسانوں سے گندم خریدے گی لیکن کتنی، ابھی فیصلہ نہیں ہوا‘عظمی بخاری
-
گورنرپنجاب کی تقریب حلف برداری (کل) ہو گی
-
پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتے ہیں، سعودی وزیر سرمایہ کاری
-
چین اور فرانس کے تعلقات کے روشن مستقبل کا آغاز کریں گے اور نئی شراکتیں قائم ہونگی.چینی صدرشی جن پنگ
-
مخصوص نشستوں کا کیس، وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن کو باضابطہ نوٹس جاری
-
بہترین معاشی پالیسیوں کے نتیجے میں استحکام پیدا ہو رہا ہے، وزیر خزانہ
-
مارچ 2024 میں درآمد کی جانے والی گندم میں سے 13 ملین ٹن گندم فنگس لگنے کی وجہ سے انسانی استعمال کے قابل نہیں .انکوائری کمیٹی
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کا چوہدری پرویزالٰہی کو ہاؤس اریسٹ کرنے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.