امیر جماعت اسلامی راولپنڈی شمس الرحمان سواتی کی ورکرز ویلفیئر فنڈ ز کا ریکارڈ کمپیوٹرائزنہ ہو نے پر اظہار تشویش
ہفتہ 4 اپریل 2015 22:39
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء ) امیر جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی شمس الرحمان سواتی نے ورکرز ویلفیئر فنڈ ز کا ریکارڈ کمپیوٹرائزنہ ہو سکنے کی خبروں پر سخت تشویش کا اظہار کر تے ہوئے اس معاملے کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ایک بیان میں شمس الرحمان سواتی نے کہا ہے کہ ورکرز ویلفیئر فنڈز میں بڑے پیمانے پر گھپلے ہیں۔
گورنمنٹ باڈی میں حقیقی مزدوروں کی نمائندگی نہیں ہے۔حکمران جماعتیں اپنے کارکنان کو نوازتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ فنڈ مرحوم ورکرز کی ڈیتھ گرانٹس جہیزگرانٹ اور تعلیمی وظائف کے لئے ہے لیکن ہزاروں ورکرز ڈیتھ گرانٹ جہیز گرانٹ اور ورکرز کے بچے تعلیمی وظائف سے محروم ہیں۔ جس کی وجہ سے ان کی تعلیم حرج ہو رہی ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ ورکرز ویلفیئر فنڈکو کرپٹ مافیا جعل سازی کے ذریعے سے حقیقی ورکرز کو محروم کر کے خود عیاشی کر رہا ہے۔
یتیم کا مال شاہانہ ٹھاٹھ باٹھ پر خرچ ہو رہا ہے۔ریکارڈ اس لئے کمپیوٹرائزڈنہیں کرایا جا رہا کہ اس طرح ورکرز ویلفیئر فنڈ کی جعل سازی پکڑی جائے گی۔شمس الرحمان سواتی نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت اس کا نوٹس لے اور کرپٹ مافیا سے یتیم کے مال کو آزاد کرائے۔رکی ہوئی ڈیتھ گرانٹ میرج گرانٹ اور تعلیمی وظائف فوری طور پر جاری کئے جائیں۔ورکرز ویلفیئر فنڈ کو دیگر مدات میں خرچ کرنا بھی کرپشن اور بد دیانتی ہے اس کا تدارک ہونا چاہیے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.