پشاور، 3 ماہ کے دوران 3882 افغان باشندے گرفتار
30 دستی بم اور 17 کلوگرام بارودی مواد بھی برآمد
اتوار 5 اپریل 2015 14:41
پشاور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار5اپریل ۔2015ء) پشاور پولیس نے تین ماہ کے دوران سرچ آپریشنز میں چارہزار افغان باشندوں کو گرفتارکیا، جبکہ 263 اشتہاری ملزمان گرفتار اور چار پولیس مقابلوں میں مارے گئے۔ 30 دستی بم اور 17 کلوگرام بارودی مواد بھی برا?مد کیاگیا۔ لاکھوں مالیت کی منشیات بھی پکڑی۔ 16 اہم شدت پسند بھی گرفتارکئیگئے۔پولیس ریکارڈ کے مطابق پشاورپولیس نے تین ماہ کیدوران سرچ آپریشنز کے دوران 3ہزار8سو82 افغان باشندوں کو گرفتارکیا۔
جوپشاور میں غیر قانونی طور پر مقیم تھے۔ 2سو63 اشتہاری ملزمان بھی گرفتار ہوئے۔ جبکہ چار پولیس مقابلوں میں ہلاک ہوئے۔ تاہم اب بھی ساڑھے آٹھ ہزار اشتہاری آزاد ہیں۔ ایک خودکش جیکٹ، 30دستی بم، 17کلوگرام بارودی مواداورڈھائی ہزار سے ذیادہ مختلف بور کا اسلحہ بھی برآمد ہوا۔(جاری ہے)
منشیات فروشوں کیخلاف بھی کریک ڈاون کیاگیا۔ جس دوران منشیات اسمگلنگ کی مختلف کوششیں ناکام بناتے ہوئے 12سو کلوگرام چرس، 12سولیٹر شراب اور 58کلوگرام ہیروئن قبضہ میں لی گئی۔
لاوڈا سپیکر کے غلط استعمال پر 216 افراد کو گرفتارکیاگیا۔ جبکہ شرانگیزتقاریر اور مواد کی تقسیم پرکالعدم تنظیموں کے 56 کارندوں کو گرفتارکیاگیا۔ محکمہ انسداد دہشتگردی اور پشاور پولیس نے مختلف کاروائیوں میں 16 شدت پسند کمانڈروں کو بھی گرفتارکیا جن کے سروں کی قیمت بھی مقرر ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
-
گورنرسندھ کی امید کی گھنٹی پر آنے والے سائلین سے ملاقات ، سائلین کے مسائل سنے اور موقع پر ہی حل کئے
-
بجٹ میں بزنس کمیونٹی کی تجاویز کو ترجیحی بنیادوں پر شامل کیا جائے گا، جام کمال خان
-
ایک ہفتہ کے دوران پیاز29،ٹماٹر24 اورآلو 22 روپے سستے ہوئے ہیں،عظمی بخاری
-
پاکستان کے تمام لوگ اور سیاسی جماعتیں فلسطین کے منصفانہ کاز کی حمایت کرتی ہیں، سینیٹر مشاہد حسین سید
-
حکومت نہ صرف بجلی کی قیمتوں میں کمی کرے بلکہ سولر پینل کے پیکجز بھی دے، ناصرشاہ
-
اپریل سندھ کی پارلیمانی تاریخ کا بہت اہم دن ہے، مراد علی شاہ
-
کراچی میں ادھار نہ دینے پر 60 سالہ دکان دار قتل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.