ملک ریاض کو 10دن کیلئے بحریہ نام استعمال کی اجازت
فہد شبیر اتوار 5 اپریل 2015 14:49
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔5اپریل۔2015ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن جج نے ملک ریاض کو 10 دن کیلئے بحریہ ٹاؤن کا نام استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ 14 اپریل کو ہونے والی اگلی سماعت تک ملک ریاض حسین اپنی ہاؤسنگ اسکیم کے لئے ’بحریہ‘ نام استعمال کر سکتے ہیں۔ سیشن جج محمد اشرف نے یہ حکم ملک ریاض کی جانب سے سول جج نادیہ زہرہ نقوی کے دیئے گئے فیصلے خلاف دائر اپیل کی سماعت کے بعد دیا ۔
یاد رہے کہ سول جج نے 27 مارچ کو ملک ریاض کو ان کے ہاؤسنگ پروجیکٹ کے لیے 'بحریہ' نام استعمال نہ کرنےکا حکم دیا تھا۔ یہ فیصلہ بحریہ فاؤنڈیشن کی طرف سے دائر کی گئی دو درخواستوں جبکہ ملک ریاض سے منسلک حسین گلوبل فرم کی طرف سے دائر ایک درخواست کی سماعت کے بعد جج نادیہ نقوی نے دیا تھا ۔(جاری ہے)
ان تینوں درخواستوں سے منسلک 1996 سے بحریہ نام استعمال کرنے والے ملک ریاض نے 2002 سے اسٹے آرڈر حاصل کیا تھا جس کو سول جج نے رد کر دیا تھا۔
کیس سے منسلک ایک وکیل نے ڈان کو بتایا کہ پاکستان نیوی کے ذیلی ادارے بحریہ فاؤنڈیشن اگلی تاریخِ سماعت پر ملک ریاض کی جانب سے دائر کی گئی درخواست کا جواب پیش کرے گا۔ تیسری درخواست میں ملک ریاض نے نیوی حکام پر یہ الزام عائد کیا کہ نیوی عہدیداروں نے ان کو معاہدے کے تحت بحریہ نام استعمال کرنے پر مجبور کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق فاؤنڈیشن کی جانب سے 2002 میں ملک ریاض کو بحریہ نام استعمال کرنے سے نہ صرف روکا گیا تھا بلکہ اس حوالے سے 24 فروری 2002میں ان سے ایک معاہدہ بھی طے پایا تھا تاہم اُسی سال ملک ریاض کی جانب سے نیوی حکام کے خلاف درخواست جمع کروائی گئی تھی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
-
جب تک پنجاب حکومت گندم نہیں خریدے گی مسئلہ حل نہیں ہوسکتا
-
چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی مزارقائد پرحاضری ، فاتحہ خوانی ،تاثرات قلمبند کئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.