محکمہ کسٹمز کے وی بوک کسٹمز کلیئرنس سسٹم میں کنٹینرز کے اعدادوشمار میں تبدیلی پر کنسائمنٹس ضبط کرنے کا عندیہ دے دیاگیا
اتوار 5 اپریل 2015 15:22
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار5اپریل ۔2015ء)محکمہ کسٹمز کے وی بوک کسٹمز کلیئرنس سسٹم میں کنٹینرز کے اعدادوشمار میں تبدیلی کی نشاندہی کی صورت میں کنسائمنٹس ضبط کرنے کا عندیہ دے دیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ کسٹمز کے ڈائریکٹوریٹ آف ریفارمز اینڈ آٹومیشن نے ”وی بوک“ کسٹمزکلیئرنس سسٹم میں وسیع پیمانے پرترامیم کرتے ہوئے تمام کسٹمز کلکٹریٹس کو یہ ہدایات جاری کردی ہیں کہ وہ ایسے کنٹینرز ضبط کرنے کے مجاز ہیں جس میں اعدادوشمار کی تبدیلی کی نشاندہی ہوجائے۔
ذرائع نے بتایا کہ وی بوک کلیئرنس سسٹم کے سافٹ ویئر میں کی جانیوالی ترامیم سے متعلق تمام کلکٹریٹ کو مطلع کرتے ہوئے ڈائریکٹوریٹ نے ہدایت کی ہے کہ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم (ایم آئی ایس) میں اسسٹنٹ وڈپٹی کلکٹرزکم از کم 15 روز کیلیے دستیاب ہوں تاکہ جہاز راں کمپنیوں اورکسٹمزکلیئرنگ ایجنٹس کو مینیفسٹ میں تبدیلی میں وہ معاونت کرسکیں۔(جاری ہے)
ڈائریکٹوریٹ نے یہ بھی ہدایت کی ہے کہ ٹرمینل آپریٹرز کسی بھی ایسے کنٹینر کو ڈی این ڈی (ڈو ناٹ ڈسٹرب) کا درجہ دینے سے گریز کریں جن میں اعدادوشمار میں ردوبدل کیا گیا ہو۔
مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم، اسسٹنٹ کلکٹر اور ڈپٹی کلکٹر کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایسے کنٹینر کو ضبط کرکے شپنگ لائنز اور ایجنٹس کو اطلاع دیں، وی بوک سافٹ ویئر میں ترامیم کا مقصد کسٹمز انٹیلی جنس کی رسائی آسان بنانا ہے، ترمیم شدہ وی بوک سسٹم میں کسٹمز انٹیلی جنس مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کو باآسانی مانیٹر کر سکیں گے، آئی اینڈ آئی ان لینڈ ریونیوکا ایڈیشنل ڈائریکٹر یا ڈپٹی ڈائریکٹر کوٹہ بیلنس کی تفصیلات بھی چیک کرسکے گا۔آئی اینڈ آئی کو یہ بھی سہولت دی گئی ہے کہ وہ این ٹی این کی بنیاد پرگڈزڈیکلریشن(جی ڈی) اور اس پر ادا کی گئی ڈیوٹی اور ٹیکسز کی رپورٹ مرتب کرسکیں۔ ڈائریکٹوریٹ نے آئی اینڈ آئی کیلیے ایسا ماڈیول بھی تیار کرلیا ہے جس سے برآمدات کی بھی نگرانی ممکن ہوگئی۔ ڈائریکٹوریٹ کے مطابق ویئر ہاوٴس کے ”ان“ گیٹ پر خامیوں کی نشاندہی ہوئی ہے لیکن وی بوک سافٹ ویئر میں حالیہ ترمیم کی وجہ سے ایسی خامیوں کی نشاندہی متعلقہ سافٹ ویئر کر دیگا۔مزید تجارتی خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ
-
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ
-
ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ
-
کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ
-
ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.