حقیقی تبدیلی کیلئے شفاف انتخاب اور احتساب ناگزیر ہے،ناصراقبال خان
اتوار 5 اپریل 2015 17:38
لاہور ( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار5اپریل ۔2015ء ) ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی صدرمحمدناصراقبال خان ،سیکرٹری جنرل محمدرضاایڈووکیٹ،سینئر نائب صدورفاروق چوہان،آصف چٹھہ ،میاں زاہدلطیف،صدرمدینہ منورہ سرفرازخان نیازی، صدرکراچی یونس میمن،صدرپنجاب یونس ملک،نائب صدورشیخ طلال امجد،احدحنیف،صدرشیخوپورہ عمران حیدراورصدرٹیکسلاسردارمنیراختر نے کہا ہے کہ پاکستان میں بدانتظامی اوربدعنوانی زوروں پر ہے۔
سیاستدانوں کی ایک دوسرے کیخلاف بدزبانی سے بدامنی یابدعنوانی ختم نہیں ہوگی۔ہرسیاسی جماعت کااپنااپنا ایجنڈا اور جھنڈاہے قومی ایجنڈا کون بنائے گا۔قومی یکجہتی کاراستہ قومی ایجنڈے اورسبزہلالی جھنڈے سے ہوکرجاتا ہے ۔ پاکستان میں مثبت تبدیلی کیلئے شفاف انتخاب کے ساتھ ساتھ بے رحم احتساب پرزوردیاجائے۔(جاری ہے)
اگرقومی مجرمان کااحتساب نہ ہوا تو پاکستان میں خونیں انقلاب کاراستہ ہموار ہوگااورپھرسرمایہ داراشرافیہ کوپناہ نہیں ملے گی۔
وہ ایک اجلا س سے خطاب کررہے تھے ۔محمدناصراقبال خان نے مزید کہا کہ انسانوں کی بقاء وبہبودکیلئے مساوات اورانصاف پرمبنی نظام بنایا جائے۔ اقتدارمیں شریک سیاستدان مصلحت پسنداورایک دوسرے کے رازدار ہوتے ہیں لہٰذاء ایک چوردوسرے چورکااحتساب نہیں کرسکتا ۔انہوں نے کہا کہ نیب کی کارکردگی تسلی بخش نہیں،کڑے احتساب کیلئے ایک بااختیار، خودمختار اور غیر جانبدار ادارہ بنایا جائے ۔ اگرپاکستان میں آئین بنانیوالے خود اس کااحترام اوراس کی پاسداری نہیں کرتے توعوام سے توقعات کیوں رکھتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ملک میں قانون کی حکمرانی نہیں بلکہ چندبااثر سیاسی خاندانوں کاراج اوراقتدارکے ایوانوں میں چاپلوسی کارواج ہے۔یہ سیاسی خاندان باری باری اقتدارمیں آتے اورایک دوسرے کواحتساب سے بچاتے جبکہ عوام کا استعمال اوراستحصال کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس نظام کے ہوتے ہوئے عام آدمی کامعیارزندگی بلندہوگااورنہ اس کی زندگی میں آسودگی آئے گی ۔مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کی امید کی گھنٹی پر آنے والے سائلین سے ملاقات ، سائلین کے مسائل سنے اور موقع پر ہی حل کئے
-
بجٹ میں بزنس کمیونٹی کی تجاویز کو ترجیحی بنیادوں پر شامل کیا جائے گا، جام کمال خان
-
ایک ہفتہ کے دوران پیاز29،ٹماٹر24 اورآلو 22 روپے سستے ہوئے ہیں،عظمی بخاری
-
پاکستان کے تمام لوگ اور سیاسی جماعتیں فلسطین کے منصفانہ کاز کی حمایت کرتی ہیں، سینیٹر مشاہد حسین سید
-
حکومت نہ صرف بجلی کی قیمتوں میں کمی کرے بلکہ سولر پینل کے پیکجز بھی دے، ناصرشاہ
-
اپریل سندھ کی پارلیمانی تاریخ کا بہت اہم دن ہے، مراد علی شاہ
-
کراچی میں ادھار نہ دینے پر 60 سالہ دکان دار قتل
-
ملک بھر میں سڑکوں اور فٹ پاتھ پر سے تجاوزات 3 دن میں ختم کرنے کا حکم
-
فیصل جاوید اور انسداد دہشتگردی عدالت کے جج میں خوشگوار مکالمہ
-
بانی پی ٹی آئی سمجھتے ہیں کہ وہ بات نہیں کرنی چاہیے جو ملک اور اداروں کیلئے بہتر نہ ہو، وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور
-
پیپلز پارٹی کو صرف سندھ تک محدود جماعت کہنے والے آج خود ایک صوبے تک محدود ہو چکے ہیں، فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کے خلاف اسلحہ، شراب برآمدگی کیس کی سماعت ملتوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.