پاکستان ہاکی فیڈریشن نے بھارتی مالی امداد کی پیشکش کو مسترد کر دیا
اتوار 5 اپریل 2015 19:54
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار5اپریل ۔2015ء ) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے بھارتی فیڈریشن کو مالی امداد کی پیش کش کو مسترد کر دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن نے بھارتی فیڈریشن کو جوابی ای میل کی ہے جس میں پی ایچ ایف نے بھارتی ہاکی فیڈریشن کی فنڈز کی پیشکش کو مسترد کر دیا ہے۔
(جاری ہے)
پی ایچ ایف سیکرٹری رانا مجاہد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیڈریشن کسی صورت بھی ہمسایہ ملک سے مدد لینے کا نہیں سوچ سکتی ہے۔
انہیں وزیراعظم نواز شریف اور وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف پر پورا بھروسہ ہے اور وہ جلد اس معاملے کو حل کر لیں گے۔ پی ایچ ایف کے سیکرٹری نے قومی ہاکی ٹیم کے تربیتی کیمپ جلد لگنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔ واضع رہے کہ بھارتی ہاکی فیڈریشن نے پی ایچ ایف کو مالی فنڈز کی پیش کش کی تھی کیونکہ پی ایچ ایف نے فنڈز نہ ہونے کی وجہ سے اسلام آباد میں ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ وقت سے پہلے ختم کر دیا تھا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.