گلوکار اسد امانت علی خان کی آٹھویں برسی پرسوں منائی جائے گی
پیر 6 اپریل 2015 12:00
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء ) نامور پٹیالہ گھرانے کے چشم چراغ گلوکار اسد امانت علی خان کی آٹھویں برسی کل ( بدھ ) منائی جائے گی ۔ اسد امانت علی خان 25ستمبر 1955ء کو لاہور میں پیدا ہوئے۔ اسد امانت علی خان، استاد امانت علی خان (مرحوم) کے صاحبزادے، استاد فتح علی، استاد حامد علی خان کے بھتیجے اورشفقت امانت علی خان کے بڑے بھائی تھے۔
انہیں موسیقی کا فن اپنے والد امانت علی خان سے ورثے میں ملا لیکن انہوں نے اپنی شناخت علیحدہ انداز میں منوائی۔(جاری ہے)
اسد امانت علی خان نے اپنی گائیگی کا آغاز 10سال کی عمر سے کیا اور ایف اے کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد موسیقی کو ہی پیشہ بنایا۔ استاد اسدامانت علی طویل عرصے تک اپنے چچا استاد حامد علی خان کے ساتھ اکٹھے پرفارم کرتے رہے تاہم بعد میں کسی وجہ سے اسد امانت علی خان نے اکیلے گانا شروع کردیا ۔
پٹیالہ گھرانے سے تعلق رکھنے والے نامور سپوت نے کلاسیکل موسیقی سے تعلق رکھنے والے نے اپنی کلاسیکل موسیقی سے خاندان کا نام دنیا بھر میں روشن کیا ۔ ان کی گائی ہوئی غزلیں اور کلاسیکل راگ کوآج بھی پذیرائی حاصل ہے ۔اسد امانت علی 8اپریل 2007ء کو دل کا دورہ پڑنے سے اپنے خالق حقیقی سے جاملے تھے ۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
لڑکیاں سجاوٹ کا سامان نہیں، جنہیں دیکھیں اور ریجیکٹ کردیں، مایا خان
-
ماضی میں دبا ئوکا سامنا کیا، کترینہ کیف
-
اداکاروں کو سوشل میڈیا فالوورز کی تعداد دیکھ کرکام دیا جاتا ہے، اسماء عباس
-
کامیڈین شیام رنگیلا کا نریندر مودی کیخلاف انتخابات لڑنے کا اعلان
-
فلم ’ہے بے بی‘ میں اکشے کمار اور ودیا بالن کی بیٹی کی حالیہ تصاویر وائرل
-
میرے بڑے بھائی حقیقی زندگی میں سپرمین جیسے مضبوط ہیں، بابی دیول
-
اداکارہ پرینیتی چوپڑا کے شوہر آنکھوں کی پیچیدہ بیماری میں مبتلا ، بینائی جانے کا خدشہ
-
سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کیس کے ملزم کی جیل میں موت، اہل خانہ کا قتل کا الزام
-
اداکارہ انوشکا شرما کی سالگرہ ،ویرات کوہلی کی رومانوی پوسٹ
-
توقع نہیں تھی کہ عشق مرشد ڈرامہ اتنا ہٹ جائے گا،اپنی تعریفیں سن کر خوشی ہوتی ہے ، بلال عباس
-
گٹارسٹ ڈوئن ایڈی انتقال کر گئے
-
لالی ووڈ کی نئی فلم ’’نولو نوٹینشن‘‘ آتے ہی چھاگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.