19سالہ برطانوی فرسٹ کلاس کرکٹر کا ہر طرز کی کرکٹ سے ریٹائر منٹ کا اعلان
پیر 6 اپریل 2015 12:58
لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار6اپریل ۔2015ء ) یارکشائر کی جانب سے محض ایک فرسٹ کلاس میچ کھیلنے والے 19سالہ وکٹ کیپر بلے باز بارنی گبسن نے ہر طرز کی کرکٹ سے ریٹائر منٹ کا اعلان کر کے دنیائے کرکٹ کو حیران زدہ کر دیا ہے ۔ اپنے ایک بیان میں بارنی گبسن کا کہنا تھا کہ یہ انکی زندگی کے مشکل ترین فیصلوں میں ایک تھا ، وہ 11سال کی عمر سے یارکشائر سے وابستہ ہیں اور ان کے خیال میں یہ ان کے لیے کسی اور پیشے کو اختیار کر نے کا بہترین وقت ہے ۔
ادھر یارکشائر کے ڈائریکٹر آف کرکٹ ڈویلپمنٹ این ڈیوس کا کہنا کہ یہ گبسن کا اپنا ذاتی فیصلہ ہے ۔ بارنی گبسن نے 2011ء میں 15سال اور 27دن کی عمر میں یارکشائر کی جانب سے ڈرہم یونیورسٹی کیخلاف اپنے فرسٹ کلاس کیریئر کا آغاز کیا تھا اور وکٹوں کے پیچھے 6شکار کرنے کے بعد نمبر 11پر بیٹنگ کر تے ہوئے 1رنز بنا کر ناقابل شکست رہے ۔(جاری ہے)
گبسن کو اس کے بعد یارکشائر کی فرسٹ ٹیم سے کھیلنے کا موقع نہیں ملا اور انہوں نے سیکنڈ الیون کی جانب سے اپنے آخری میچ میں 3.3اوورز میں 29رنز دیئے لیکن وکٹ سے محروم رہے ۔
بارنی گبسن سے پہلے کاؤنٹی کرکٹ کے کم عمر ترین کرکٹر کا اعزاز چارلس ینگ کے پاس تھا جنہوں نے1861ء میں 15سال اور 131دن کی عمر میں ہمپشائر کی جانب سے کینٹ کے خلاف اپنے فرسٹ کلاس کیریئر کا آغاز کیا تھا اور اگلے 18سالو ں میں 38میچ کھیلنے کے بعد تاریخ کے صفحات میں گم ہوگئے ۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
قومی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز نے اپنی حکمت عملی شیئر کردی
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.