ایس ای سی پی ے108این جی اوز کے لائسنس منسوخ کر دئیے
پیر 6 اپریل 2015 19:50
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء) سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان(ایس ای سی پی ) نے108این جی اوز کے لائسنس منسوخ کر دئیے ہم قدم فاؤنڈیشن ،وطن فاؤنڈیشن ،صفوان فاؤنڈیشن ،روشنی فاؤ نڈیشن رفاء فاؤنڈیشن ،سیف ہینڈزسمیت ایک سو سے زائد این جی اوز کے لائسنس منسوخ ہوگئے قانونی تقاضے پورے نہ کرنے اور مقررہ مدت میں لائنسسوں کی تجدید نہ کروانے پر ایک سو آٹھ غیر منافع بخش فلاحی تنظیموں (NGOs) کے لائسنس منسوخ کر دئیے ہیں ۔
یہ لائسنس کمپنیز آرڈیننس کے سیکشن42کے رولز نمبر چھ کے تحت منسوخ کئے گئے ہیں۔ ایس ای سی پی نے ر واں سال یکم جنوری کو جاری کردہ ایک سرکلر کے ذریعے ایسی تمام این جی اوز، جنہیں یکم جنوری 2010سے پہلے لائسنس جاری کئے گئے تھے‘ کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ اپنے لائسنس کی تجدید کے لئے اکتیس جنوری تک درخواستیں جمع کروائیں۔(جاری ہے)
ایس ای سی پی کی جانب سے تمام غیر منافع بخش تنظیموں کو انتباہ کیا تھا کہ تیس دن کے اندر لائسنسوں کی تجدید نہ کرانے پر قانونی کارروائی کی جائے گی جس میں لائسنس کی تنسیخ بھی شامل ہے۔
پہلے مرحلے میں ایس ای سی پی نے ایک سو چھتیس ایسی تنظیموں کو اظہار وجوہ کے نوٹس جاری کئے جنھوں نے گزشتہ پانچ سالوں کے دوران اپنے سالانہ فنانشل اکاوئنٹ جمع نہ کروائے اور نہ ہی لائسنس کی تجدید کی درخواست جمع کروائی ۔ ان تمام کمپنیوں کو اپنا موقف پیش کرنے اور اظہار وجوہ کا جواب داخل کروانے کی ہدایت کی گئی ۔ تمام این جی اوز کی جمع کردہ دستاویزات کی جانچ پڑتال کے بعد کمیشن نے ایک سو آٹھ غیر منافع بخش تنظیموں کی لائسنس منسوخ کر دئیے ہیں جن کی فہرست ایس ای سی پی کی ویب سائٹ پر مہیا کر دی گئی ہے۔ تمام متعلقہ رجسٹرار آف کمپنیز کو ان کمپنیوں کے نام رجسٹرڈ تنظیموں کی فہرست سے خارج کرنے کے لئے قانونی کارروائی کرنے کی ہدایت دے دی گئی ہے۔ #/s#متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن
-
سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ
-
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ
-
ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.