شہریوں کے مسائل کوتیزی سے حل کرنے کے لئے محکمہ جاتی افسران جاری کئے گئے احکامات پر فوری عملدرآمد کو یقینی بنائیں،ثاقب احمد سومرو
پیر 6 اپریل 2015 22:28
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء) ایڈمنسٹریٹر کراچی ثاقب احمد سومرو نے کہا ہے کہ شہریوں کے مسائل کوتیزی سے حل کرنے کے لئے محکمہ جاتی افسران جاری کئے گئے احکامات پر فوری عملدرآمد کو یقینی بنائیں، شہر کو سرسبزو شاداب اور تجاوزات سے پاک بنانے کی مہم میں تیزی لائی جائے مسائل کے حل میں بلاوجہ رکاوٹ ڈالنے والے افسران سے باز پرس کی جائے گی، ایسی حکمت عملی اختیار کی جائے کہ شہریوں کو اپنے کاموں کے لئے افسران کے دفاتر کے چکر نہ لگانے پڑیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو اپنے دفتر میں کھلی کچہری کے دوران موصول ہونے والی درخواستوں پر احکامات جاری کرتے ہوئے کیا ۔
ایڈمنسٹریٹر کراچی نے اس موقع پر ملاقات کے لئے آنے والے شہریوں کو درپیش مسائل توجہ سے سنیں اور انہیں یقین دلایا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی ان کے روزمرہ مسائل کو جلد از جلد حل کرنے کے لئے ہرممکن اقدامات کررہی ہے ، انہوں نے ملاقات کے لئے آنے والوں سے کہا کہ اگر ان کے کام میں کوئی رکاوٹ ہو تو مجھ سے دوبارہ رجوع کریں ان کے مسائل کو حل کرنا بلدیہ کی ذمہ داری ہے لہٰذا شہر اور شہریوں کے وسیع تر مفاد میں تمام ضروری اقدامات کئے جائیں گے ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
سیاسی مذاکرات کا دروازہ بند کرکے سِول ملٹری اسٹیبلشمنٹ کو طاقتور بنایا جارہا ہے
-
امریکہ کے بعد فرانسیسی یونیورسٹی میں بھی فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاج
-
غزہ میں امداد پہنچانے کے لیے برطانوی فوج خدمات فراہم کر سکتی ہے، رپورٹ
-
سعودی عرب میں اکنامک سمٹ، اسرائیل حماس جنگ روکنے کی ایک اور کوشش؟
-
مرغی کے گوشت کی قیمت میں 200 روپے تک کمی کا امکان
-
پاکستان نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز، پولیس کا گیمبلنگ میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن
-
پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل فوج کو سیاست میں مداخلت کی دعوت دے رہے ہیں
-
عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں جرمن سفیر کی تقریر کے دوران طالب علموں کے فلسطین کی آزادی کے حق میں نعرے
-
عمران خان کو کھلی عدالتوں میں ٹرائل کا موقع دینے کی بجائے جیل ٹرائل میں سختی کردی گئی
-
چیف جسٹس اگر انصاف فراہم نہیں کرسکتے تو کرسی سے اتر جائیں، پی ٹی آئی کا مطالبہ
-
مسجد کے باہرسے چوری ، وزیراعلیٰ مریم نوازکے حکم پر بزرگ شہری کو نئی سائیکل دلوا دی گئی
-
چینی شہریوں کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے‘ وزیر داخلہ کی چینی قونصل جنرل سے گفتگو
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.