یمن جنگ اقتدار کی کشمکش ہے، مشاہد حسین سید
منگل 7 اپریل 2015 14:43
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7اپریل2015ء) مشاہد حسین سید نے یمن کی لڑائی کو اقتدار کی کشمکش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ماضی کی غلطیاں نہ دہرانا خوش آئند بات ہے، مسلم امہ کا اتحاد پاکستان کیلئے انتہائی اہم ہے، سعودی عرب کے یمن سے متعلق تحفظات جائز ہیں تاہم سعودی سالمیت کیلئے حقیقی خطرہ داعش ہے۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ق کے سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ یمن میں فرقہ وارانہ تصادم نہیں، قبائل کی جنگ ہے، یمن کی لڑائی اقتدار کی کشمکش ہے، سعودی عرب نے ہمارا ہر موقع پر ساتھ دیا ہے، ایٹمی دھماکوں پر مدد کیلئے آنے والا پہلا ملک سعودی عرب تھا، خوش آئند بات یہ ہے کہ ہم نے ماضی کی غلطیاں نہیں دہرائیں۔
ان کا کہنا ہے کہ مسلم امہ کا اتحاد پاکستان کیلئے بہت اہم ہے، سعودی عرب کی سالمیت کو کوئی خطرہ نہیں، داعش وہ حقیقی خطرہ ہے جو سعودی سالمیت کیخلاف ہے، سعودی عرب کے یمن کے معاملے میں تحفظات جائز ہیں، یمن سعودیہ کیلئے ایسا ہی ہے جیسا پاکستان کیلئے افغانستان۔(جاری ہے)
ق لیگ کے رہنماء نے مزید کہا کہ دہشت گردی کیخلاف تمام جماعتیں ایک پیج پر ہیں، ہم دہشت گردی کیخلاف جنگ آپریشن ضرب عضب لڑرہے ہیں، داعش کیخلاف تعاون کی امریکی درخواست پاکستان نے کی، سیکریٹری خارجہ نے کہا تھا اپنی فوج کو باہر نہیں بھیج سکتے، ایران کی امریکا سے 36 سال بعد صلح ہوئی ہے، ایران بھی یمن میں اپنا ہاتھ ہلکا رکھے، یہ مسئلہ بڑھ سکتا ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.