خادم پنجاب دیہی روڈز پروگرام دیہی علاقوں کی ترقی اور خوشحالی کیلئے ایک تاریخی سنگ میل ثابت ہو گا‘ خواجہ خاور رشید
منگل 7 اپریل 2015 18:08
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ (ن)ٹریڈر زونگ پنجاب و ایگزیکٹو کمیٹی ممبر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری خواجہ خاور رشیدنے کہا ہے کہ خادم پنجاب دیہی روڈز پروگرام دیہی علاقوں کی ترقی اور خوشحالی کیلئے ایک تاریخی سنگ میل ثابت ہو گا،اس پروگرام کے تحت بڑے شہروں کو ملانے والی شاہرات کے علاوہ بین الاضلاعی اور کھیت سے منڈی تک پختہ سٹرکوں کا جال اقتصادی انقلاب کی راہ ہموار کرنے میں معاون ثابت ہو گا۔
انہوں نے کہا حکومت نے روڈ نیٹ ورک اور انفراسٹرکیچر کی تعمیر کیلئے الگ الگ رقوم مختص کی ہیں،تاکہ ذرائع نقل وحمل کو تیز کرکے نہ صرف وقت کی بچت کی جاسکے گی بلکہ پیداور کی منڈیوں تک رسائی کو سہل بنایا جائے ۔(جاری ہے)
خادم پنجاب محمد شہباز شریف کی قیادت میں حکومت صوبہ بھر کے عوام کو معیاری سہولیات کی فراہمی کیلئے جامع اور منظم اقدامات کر رہی ہے۔
جدید ذرائع مواصلات کی اہمیت وافادیت کے پیش نظر حکومت عوام کو تیز رفتار اور آرام دہ سفری سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ دیہی علاقوں میں ان سٹرکوں کی بھی تعمیرو مرمت بھی کی جائے گی جو گزشتہ کئی دہائیوں سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پروگرام ایک نئے وژن ے تحت شروع کیا گیا ہے جس کا مقصد کسانوں،کاشتکاروں اور دیہات میں بسنے والوں کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کرنا ہے ۔اس پروگرام سے زراعت کی ترقی سے کسانوں کو ان کی فصلوں کا اچھا معاوضہ ملے گا۔دیہات میں بسنے والوں کو سکولوں،کالجوں،ہسپتالوں اور دیگر مقامات پر آنے والے جانے میں آسانی رہے گی۔پنجاب کی دیہی آبادی کو سماجی و معاشی ترقی کے ثمرات میسر آئیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.